مہراج گنج

مفتی نظام الدین نوری کا انتقال ملت کا عظیم خسارہ ہے۔ مولانا ریاض الدین قادری

شبیر احمد نظامی
مہراج گنج/گورکھپور
ہماری آواز

دارالعلوم حسینیہ دیوان بازار گورکھپور میں تعلیمی افتتاح کے موقع پر ایک تعزیتی نشست حافظ صدر عالم کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ جس میں مفتی نظام الدین نوری اور ان کے صاحب زادے مولانا انوار احمد کے سڑک حادثے میں انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔
نشست کا آغاز قاری محمد شرف الدین مصباحی کے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ طلباء نے نعت و منقبت کے اشعار پیش کئے۔
تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مولانا محمد ریاض الدین قادری شیخ الحدیث دارالعلوم ہذٰا نے کہا کہ سڑک حادثے میں مفتی محمد نظام الدین نوری اور ان کے صاحبزادے مولانا انوار احمد کا انتقال ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ ہے۔ اللہ تعالی نے مفتی صاحب کو گونا گوں صلاحیتوں سے نوازا تھا۔ آپ بیک وقت جہاں مدرس تھے وہیں مفتی ، خطیب اور مؤرخ بھی تھے۔ آپ تاحیات خدمت دین متین کرتے رہے۔ آپ کے علمی خدمات کے متعارف خود دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف اور قرب و جوار کے علماء ہیں۔ اللہ تعالی آپ کی خدمات کو قبول فرمائے اور مفتی صاحب قبلہ اور صاحبزادے کی بے حساب مغفرت فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔آمین یا رب العالمین۔ اس موقع پر دارالعلوم ہذٰا کے پرنسپل حافظ نظر عالم ، مفتی اختر حسین منانی ، ماسٹر محمد اعظم اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔ نشست کا اختتام ایصال ثواب و تقسیم شیرینی پر ہوا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے