بین الاقوامی

پاکستان: عابد حسین جان مجددی کا رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ سے ملاقات

ملاقات میں خیبر پختون خواہ میں ناہل حکومت کی حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوتی۔

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کے صوبائی نائب صدر عابد حسین جان مجددی سید حیدر شاہ باچا جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ نواز شریف خیبرپختونخواہ نے آج پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات و رکن قومی اسمبلی ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ سے ملاقات کی۔دونوں صوبائی عہدیداروں نے خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ نوازشریف کے کارکنوں اور خصوصن صوبے میں نااہل حکومت کی وجہ سے درپیش مسائل و مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اور جلد مسلم لیگی کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت عوام کو ریلیف کے بجائے خوار و ذلیل کر رہی ہے جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکومت ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہے اور ہمیشہ کوشاں رہے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے عوام کو مایوسی کے بغیر کچھ نہیں دیا جو ملک اور ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے