بین الاقوامی

یوکرین روس کے خلاف جنگ جیت سکتا ہے۔سٹولٹن برگ

یوکرین میں روس کی جنگ اس طرح نہیں چل رہی جیسا کہ ماسکو نے منصوبہ بنایا تھا۔نیٹو سربراہ

برسلز(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نیٹو کے سربراہ سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ ماسکو کی جارحیت ناکام ہو رہی ہے، یوکرین، روس کے خلاف یہ جنگ جیت سکتا ہے۔برلن میں نیٹو کے سفارت کاروں کی ملاقات کے دوران بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو مزید مدد فراہم کرنے پر بات چیت کر رہے ہیں۔اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ فن لینڈ اور سویڈن کو رکنیت دینے اور ان کی الحاق کی درخواست کے دوران سکیورٹی ضمانتیں مہیا کرنے پرغورکرے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین میں روس کی جنگ اس طرح نہیں چل رہی جیسا کہ ماسکو نے منصوبہ بنایا تھا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے