بارہ بنکی

کے۔ڈی۔ سنگھ بابو اسٹیڈیم میں کی گئی یوگا پریکٹس

بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری) ہر سال 21 اپریل کو بین الاقوامی یوگا دن منایا جاتا ہے، جس کی تیاری کے لیے ضلع ہیڈکوارٹر کے کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم میں نہرو یووا کیندر کے کارکنوں اور اراکین نے یوگا کی مشق کی۔ بتا دیں کہ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر پرینکا سنگھ چوہان کی ہدایت پر تمام رضاکاروں کو ڈیولپمنٹ بلاک بنکی کے یوتھ صدر اور قومی رضاکار وویک کمار نے یوگا پریکٹس کروائی۔ ساتھ ہی اس موقع پر یوگا مبلغ ہری اوم ورما، منڈل کے رکن ونے چندر، نربھیے جیسوال، روہت، سبھاش، آلوک، سوربھ، دھننجے، تلسی رام چوہان وغیرہ موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے