بہار

جشنِ یومِ رضا و فدا و دستار حفظ بحسن و خوبی اختتام پذیر

انجمن رضائے نوری و مدرسہ جامعہ غریب نواز طیب پور کشن گنج (بہار) کے زیرِ اہتمام 11/ مئی 2022ء بروز بدھ بمقام مدرسہ جامعہ غریب نواز طیب پور جشنِ یومِ رضا و فدا و‌دستار حفظ نہایت تزک و احتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، جس میں کثیر تعداد میں علاقی علماء، خطباء اور شعراء نے شرکت فرمائی،
یہ جلسہ پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ و مولانا الحاج سید شاہ شمس اللہ جان صاحب قبلہ مصباحی المعروف (سرکار بابو حضور) کی سرپرستی میں اپنی روایتی شان و شوکت کے ساتھ بعد نمازِ مغرب حافظ و قاری الفاظ نوری صاحب کی تلاوتِ قرآن سے شروع ہوا،
جلسہ کی صدارت استاذ الاساتذہ حضرت علامہ و مولانا امیرالدین صاحب قبلہ پیر پوکھر طیب پور نے فرمائی
بعدہ طے شدہ پروگرام کے مطابق نعت و منقبت اور تقریر و بیان کا روحانی و عرفانی سلسلہ شروع ہوا اور تقریباً رات ١١:٣٠ بجے سرکار بابو حضور دیگر اکابر و مقتدر علماء کے مقدس ہاتھوں جامعہ ہذا کے ٦ بچوں کو دستار حفظ سے نوازہ گیا جن خطباء و شعراء نے اپنے اپنے مسحور کن لب و لہجہ میں بارگاہِ رضا و فدا میں منظوم و منثور خراج عقیدت پیش کیا ان کے اسماء کچھ اس طرح ہیں،
حضرت علامہ و مولانا مفتی محفل اشرف صاحب قبلہ سونا پور بنگال،
حضرت علامہ و مولانا مفتی آفاق عالم صاحب قبلہ مصباحی
امیر الشعراء حضرت علامہ و مولانا امیرالدین منظری صاحب قبلہ خطیب و امام مدینہ مسجد ٹھاکر گنج
حضرت علامہ و مولانا محمد منصور صاحب قبلہ پھول باری طیب پور
حضرت علامہ و مولانا محمد مفیض الدین صاحب قبلہ بڑا پوکھر
حضرت مولانا محمد اسلم نوری صاحب قبلہ بڑا پوکھر وغیرہ
شاہکار ترنم عندلیب گلشنِ رسالت حضرت طلحہ رضا عاشقی صاحب بڑا پوکھر طیب پور
واصف شاہ ہدا، بلبل باغ مدینہ حضرت حضرت عالم گیر رضا شارق صاحب بنگال
طوطی چمنستان رسالت حافظ حضرت الفاظ نوری صاحب قبلہ وغیرہ
نظامت کے فرائض عمدۃ القراء حضرت حافظ و قاری محمد عبد الہادی صاحب استاد مدرسہ جامعہ غریب نواز (طیب پور) نے انجام دیا
اس جشن کو کامیاب بنانے میں مدرسہ غریب نواز (طیب پور) کے اراکین، اساتذہ اور طلباء نے بڑھ چڑھ حصہ لیا متذکرہ علماء، خطباء اور شعراء کے علاوہ کثیر تعداد میں علاقائی علماء، ائمہ نے بھی جشن کی رونق دوبالا کرنے میں ہمارا بھر پور ساتھ دیا
صلوٰۃ و سلام کے بعد
سرکار بابو حضور کی رقت انگیز دعا پر تقریباً رات ایک بجے جلسے کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: محمد شاہ انجم
متعلم مدرسہ جامعہ غریب نواز نبی نگر طیب پور کشن گنج (بہار)

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے