اس موقع پر مظاہرین نے پولیس پر پتھروں اور پٹرول بموں سے حملہ کر دیا۔
بگوٹا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کولمبیا میں سابق صدر ایوان ڈیوک کے خلاف مظاہروں کو ایک سال مکمل ہونے پر ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھروں اورپٹرول بموں سے حملہ کر دیا،جس کے جواب میں سیکورٹی فورسز نے منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی اور فلیش بم برسائے۔ مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے بعد سڑکیں میدان جنگ کا منظرپیش کرنے لگیں۔ مظاہروں میں 3اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔