اعظم گڑھ

جامعہ امجدیہ جامعہ اشرفیہ کے ساتھ ہے۔ حضور محدث کبیر

شہزادۂ صدرالشریعہ جانشین خانقاہ رضویہ امجدیہ حضور محدث کبیر علامہ ضیاء المصطفے قادری دامت برکاتہم القدسیہ نے جامعہ اشرفیہ کی حمایت میں خصوصی مکتوب جاری کرتے ہوۓ کہا کہ جامعہ اشرفیہ صاف و شفاف بے داغ ادارہ ہے جو اہل سنت و جماعت کے مرکزی اداروں میں سے عظیم الشان اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔اور ساتھ ہی یوگی حکومت کے اس نازیبا رویہ پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوۓ لکھتے ہیں کہ جامعہ اشرفیہ کو کسی بھی قانونی نوٹس کے بغیر نشانہ بنا کر جہاں آئین ہند کا مذاق بنایا گیا وہیں مسلمانوں کے جزبات کو مجروح کیا گیا۔اور جامعہ اشرفیہ کے ارباب حل و عقد سے آپ نے پر خلوص گزارش کی ہے کہ آپ اپنے حوصلے کو بلند رکھیں نیز مصلحت و چارہ جوئی سے کام لیں۔ ہم آپ کے دوش بدوش کل بھی تھے اور آج عل کل حال ہیں۔ ایسی صورت حال میں مسلمان ہند خاص کر علماء اہل سنت کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ہوشمندی سے کام لیں اور قانون اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنے ایمان کے تحفظ کے ساتھ فرائض و واجبات کی پابندی کریں اور اپنی اپنی مساجد میں آیت کریمہ کا ورد جاری رکھیں نیز دعاۓ حزب البحر کا ورد بھی کرتے رہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے