کیلاش نگر و نندنگری کی مساجد میں محافل ختم قرآن کا انعقاد
نئی دہلی ( محمد طیب رضا )
نماز تراویح میں قرآن کریم کے مکمل ہونے پر محافل ذکر و نعت کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ شب کیلاش نگر کی مسجد فاروق اعظم اور سی تھری نند نگری کی مسجد رضائے مصطفٰے میں بھی اس بابت پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی سرپرستی مولانا سید قیصر خالد فردوسی نے کی اور شرکائے محفل کو اس ماہ خیر کی قدر و منزلت ، تعظیم و توقیر اوعزت و تکریم کرنے کی تلقین کی مسجد فاروق اعظم کے امام و خطیب مولانا اسرار الحق رونق سہسرامی نے کہا کہ یہ کتاب الٰہی تمام بندگان خدا کے لئے مینارہ نور اور سرچشمہ رشد و ہدایت ہے شرط یہ ہے کہ ہم اس کے ہر زیر و زبر پر ایمان کامل رکھیں ، دارالعلوم امام احمد رضا سیہولی گیا ( بہار ) کے پرنسپل مولانا طاہر رضا جامعی نے قرآن کی حقانیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ زمانے میں لاکھوں طوفان آئیں مگر قرآن پاک صبح قیامت تک آسمان حق و صداقت پر خورشید مبیں بن کر درخشاّ رہے گا نماز تروایح میں کلام الٰہی سنانے کی سعادت حاصل کرنے والے حافظ محمد ذکی ، سامع حافظ امجد علی ، حافظ محشر علی ، سید ارسلان اعظم ، عدنان رضا اور شان عالم رضا وغیرہ نے منظومات پیش کئے اراکین کمیٹی حاجی محمد شاہد ، احسان خان ، سلیم احمد ( بنٹی ) عرفان فریدی ، محمد تاجور ، زاہد علی ، محمد فاروق ، مزمل حسین اور حاجی ریاض لطیفی و غیرہ نے اپنا خاص تعاون پیش کیا ، ادھر نند نگری کے سی تھری کی مسجد رضائے مصطفٰے میں بھی نماز تراویح میں امام و خطیب قاری محمد جان عالم جویاوی نے تراویح میں قرآن مکمل کیا اور سماعت حافظ محمد ساحل نے کیا ، اس موقع پر مسجد و مدرسہ فیضان غریب نواز گریما گارڈن کے امام و خطیب قاری محمد نظام الدین نے ماہ رمضان کو تربیت روحانی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روزہ ہی وہ پاکیزہ عمل ہے جس میں ریاکاری کی کوئی جگہ نہیں انسان جسم و روح کا مرکب ہے جس طرح اعذائے جسمانی کو غذاؤں کی ضرورت ہے اسی طرح انسانی قلب و روح بھی تسبیحات ربانی کے محتاج ہیں ، مادی غذائیں جہاں جسم کو توانائی بخشتی ہیں وہیں روحانی غذائیں انسان کے باطنی اعضآ کو بالید گی عطا کرتی ہیں ، حاجی سید ایوب علی ، محمد شریف ، غوث محمد ، حافظ عمران احمد ، محمد ضیآالدین ، محفوظ علی ، محمد جاوید ، ارشاد احمد ، محمد اخلاق اور محمد پپو نے مہمانوں کی گلپوشی کی اور حفاظ کرام کو تحائف پیش کئے۔