بارہ بنکی

مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم انوپ گنج کے وسیع صحن میں افطار پارٹی کا اہتمام

منعقدہ افطار پارٹی میں کثیر تعداد میں روزہ داروں نے شرکت کی۔

سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم انوپگنج کے وسیع صحن میں ایک افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جسمیں کثیر تعداد میں روزہ داروں نے روزہ کشائی کی بحیثیت مہمانِ خصوصی اس روزہ کشائی کی مقدس تقریب میں سماجی خدمتگار اور سعادت گنج کے دو پنج سالہ میں رہے سابق پردھان اسرار انصاری نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی جسمیں ارشاد انصاری ، راگھو رام ، پنکج شکلا ،اشراق انصاری ، عطاءالرحمٰن ،عبد الرحمٰن حجام ،عبدالکلام اکسپورٹر ، انٹر نیشنل شاعر اور ہفت روزہ صدائے بسمل بارہ بنکی کے ایڈیٹر ذکی طارق بارہ بنکوی وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں ، افطاری سے قبل سبھی مومنیں کی صحتیابی ،خوشحالی ، جملہ آفات و مصائب سے محفوظ رہنے کے ساتھ تمام برادرانِ وطن کی سلامتی ،خیر سگالی اور وطن کی سلامتی و امن کی اجتماعی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے