دہلی

وہ سینے تاریکی میں گم رہتے ہیں جن میں قرآن کریم کی روشنی نہ ہو

جیت پور کی مدینہ مسجد میں تکمیل قرآن کی تقریب میں علماء کا اظہار خیال،حفا ط کو پیش کئے گئے تحائف

نئی دہلی(محمد طیب رضا)
جیت پور بدر پور کی مدینہ مسجدمیں نماز تراویح میں قرآن شریف مکمل ہوا۔ نماز تراویح میں قرآن پاک حافظ کوثر،حافظ بدر الزمان اور حافظ اکبر علی نے سنانے اور مفتی ساجد الرحمن نے سننے کا شرف حاصل کیا۔اس موقع پر منعقدہ تکمیل قرآن کی تقریب میں فضیلت قرآن پر اظہار خیال کرتے ہوئے خطیب و امام مفتی سا جد الر حمن نے کہا کہ قرآن کریم دستور حیات ہے اس لئے امت مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ اس کی تعلیمات سے اپنے بچوں کو ضرور روشناس کرائیں۔ موجودہ وقت میں مدارس،مکاتب اور مساجد میں دینی درس کا جو سلسلہ جاری ہے اس کو غنیمت جانیں اور ہر ان اداروں کا ہر ممکن تعاون کریں ورنہ اس طرح کے حالات آج ملک ہندوستان میں قوم مسلم اور ان کی دینی درسگاہوں کو درپیش ہیں وہ دن دور نہیں جب آپ کو اپنے بچوں کو علم قرآن اور علم حدیث سے مشکل تر ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ بخاری و ترمذی جیسی کتابیں جن جگہوں پر لکھی گئیں ایک وقت ان شہروں اور ممالک میں ایسا بھی آیا کہ قرآن کریم پڑھنا،سننا حتیٰ کہ اسلامی شناخت کو قائم رکھنا بھی محال ہوگیا تھا۔ہندوستان کے مسلمانوں کو مدارس،مکاتب اور ان کو پروان چڑھانے والے علمائے کرام کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ وہ ہر طرح کی باتیں اپنے اور غیروں کی سن کر سہہ کردینی فیض کو عام کئے ہوئے ہیں۔مو لانا شکیل احمدجا ئسی نے زور دے کر کہا کہ والدین اپنے بچوں کو قرآن شریف حفظ کرائیں اور مسلسل پڑھنے اور تراویح میں سننے سنانے کے عمل کو یقینی بنائیں کیوں کہ وہ سینے تاریکی میں گم رہتے ہیں جن میں قرآن کریم کی روشنی نہ ہوہمیں چاہئے کہ دنیا کے دیگر کام اور تعلیمات سے پہلے اپنے بچوں کے سینوں کو قرآنی تعلیما ت سے مزین کریں۔پروگرام کا آغاز حافظ مبشر اشرفی نے آیات قرآنی سے کیا جبکہ منظوم نذ رانہ حسان الرحمن نے پیش کیا۔پروگرام کامیاب بنانے میں شمشیر علی،ریاض احمد، طیب حسین،مبارک علی،ڈاکٹر علی،محمد عثمان،ارشاد ریکس والے،بنے منصوری،محمد ابرا ہحم،ساجد علی،صوفی ہارون،پرویز اور اکرم نے اہم کردار ادا کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے