کھجوری کے راجیو نگر کی غوثیہ مسجد میں اکیسویں شب کی نماز تراویح میں قرآن پاک مکمل
نئی دہلی(محمد طیب رضا)
کھجوری کے راجیو نگر کی غوثیہ مسجد میں اکیسویں شب کی نماز تراویح میں قرآن پاک مکمل کیا گیا – اس موقع پر محفل تکمیل ختم قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ سنانے کی سعادت حافظ وقاری مفتی تنظیف رضا جبکہ سننے کی سعادت حافظ محمد سلیم نے حاصل کی – محفل کا آغاز حافظ محمد رفیع نے آیات قرآنی سے کیا جبکہ منظوم نذرانہ قاری فاروق رضا نے پیش کیا – اس موقع پر مفتی تنظیف رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہل ایمان کے لئے ضروری ہے کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے قرآنی آیات، پیغمبر اسلام کے ارشادات صحابہ کرام کے نقش حیات اور خاصان خدا کی پاکیزہ تعلیمات کو شعار زندگی بنائیں، مذکورہ اعمال صالحہ کو مشعل راہ بنانے والا کبھی گمراہ نہیں ہو سکتا- اس موقع پر مولانا اشفاق میاں جانی،نعیم القادری، غلام محمد قادری، قاری گلزار احمد، حافظ حنظلہ اقبال، صابر بھائی، شاہد اقبال، حاجی محمد اسلم، محمد اختر، محمد عمران وغیرہ بطور خاص شریک ہوئے آخر میں سلاۃ وسلام اور دعا پر محفل کا اختتام ہوا۔