دہلی مذہبی گلیاروں سے

قرآن کا گستاج ہمشہ ذلیل و خوار ہوا ہے: قاری ابصارخان مصباحی

جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی نئی دہلی میں ختم قرآن پاک کے موقع پر علما کا اظہار خیال

قران اللہ تعالی کی نازل کردہ مقدس کتاب ہے، جس کی حفاظت کاخود اللہ تعالی نے اپنے ذمہ کرم پر لیاہے، کوئی انسانی یا شیطانی طاقت اس کابال بیکانہیں کرسکتی، قیامت تک اسی طرح محرابوں میں قرآن پڑھاجاتا رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار مولاناقاری انصار خان مصباحی نے جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مدن پور کھادر نئی دہلی میں ختم تراویح کے موقع پر کیا۔
انھوں نے کہا کہ قران پاک رسول اللہ کے زندہ وجاوید معجزوں میں سے ایک ہے، جس کاایک ایک حرف محفوظ ہے اور آئندہ بھی محفوظ رہے گا، آج پوری دنیا میں قرآن پاک کے دس کروڑ سے زیادہ حفاظ کرام موجود ہیں، جواپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے ۔
پروگرام کا آغاز حافظ کفایت اللہ قادری کی تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد حافظ عبدالودو قطبی نے نعت پاک مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پیش کرکے ماحول کومشک بار بنادیا۔
الحمد للہ ہرسال کی طرح امسال بھی جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی میں پندرہ روزہ تراویح کااہتمام کیاگیا، امسال تراویح کی امامت کی سعادت حضرت حافظ وقاری انصار خان مصباحی رام پوری کے حصے میں ائی، جوایک تجربہ کار حافظ وقاری ہیں اور اب تک ایک درجن مساجد میں محر اب سناچکے ہیں
تراویح اورپروگرام کے اہتمام میں اہل محلہ اور مدن پور کھادر کے جیالے مسلمانوں نے بڑھ ۔چڑھ کر حصہ لیا, خاص کرممتاز بھائی، نعمان بھائی، معین بھائی جامعہ والے، عبد الباری بھائی، ضیاء الدین بھائی، علی بخش بھائی،ابرار بھائی،شمشاد بھائی،رئیس احمد، صغیر احمد،سراج بھائی،محمد خورشید عالم، بھورے بھائی،سلطان ماسٹر، عمان، ساجد، رضوان وغیرہم اپنی شرکت سے پروگرام کو کامیاب بنایا۔
جامعہ کے امیراور سربراہ اعلی،حضرت مولانامفتی صوفی مقبول احمدسالک مصباحی، جامعہ کے لیے عوام اہل سنت سے امدادی رقوم جمع کرنے کی غرض سے اس وقت مہاراشٹرا اور گجرات وغیرہ کے دورے پر ہیں، ان کی عدم موجودگی میں راقم السطورفقیرقادری حافظ کفایت اللہ قادری نے انتظامی امور کی ذمہ داری انجام دی۔قاری صاحب اوردیگر اساتذہ وطلبہ کی خدمت میں نزرانہ اور کپڑا وغیرہ پیش کیاگیا، اورحاضرین کی ضیافت شیرینی سے کی گئی، صلاۃ وسلام اور قاری انصار خان کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

ترتیب و پیش کش۔
حافظ کفایت اللہ قادری،
جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،
210-بی، بلاک، گلی نمبر 8,مدنپور کھادر ایکس ٥ینشن، سریتاوہار، اوکھلا، نئی دہلی-110076

Contact:
Maqbool AHmd Salik Misbnahi,
Founder and admimistrator of.
Jamia khwaja Qutbuddin Bakhtiyar Kaki,
210-B,BlockStreet No. 8,Madan Pur Khadar Extension, Sarita Vihar, Okhla, New Delhi-110076
Mob.8585962791
Email:salikmisbahi.92@gmail.com

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!