مستحقین میں اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل و نوری مشن سے راشن کٹ کیالیگاؤں: معاشرے کے مستحق و نادار ہمدردی و حسنِ سلوک کے مستحق ہیں۔ ان کی اعانت ماہِ رمضان میں یقیناً سعادت کی بات ہے۔ اسی جذبہ کے ساتھ ساٹھ مستحق گھرانوں میں راشن کٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔ جس میں ہر کٹ میں آٹا، چاول، تیل، چنا، مٹر، چولی، بیسن، تور دال، مسور دال، نمک، تُرّی مصالحہ، چائے پتی، شکر اس طرح کل ۱۳؍اشیا شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ایک دینی کتاب ’’مصطفوی نظامِ معیشت‘‘ از پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد(مطبوعہ نوری مشن) بھی تحفتاً دی گئی، یہ کتاب رزق حلال و معاشیات کے اسلامی احکام و فلسفہ پر مشتمل ہے۔ ان فوڈ پیکجز کو عزتِ نفس و احترام کے ساتھ بیواؤں، ضعیفوں،مستحقوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پرغلام مصطفیٰ رضوی نے بتایا کہ نوری مشن سے موقع بہ موقع اِس طرح کے فلاحی کام اجتماعی طور پر انجام دیے جاتے ہیں۔ میلاد شریف پر دو سو پچاس مستحق گھرانوں میں راشن کٹ ہر سال پابندی کے ساتھ تقسیم ہوتی ہیں جس کے ساتھ سیرتِ پاک پر ایک کتاب بھی دی جاتی ہے، ان تمام امور کو باقاعدہ ریکارڈ فائل کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے تا کہ کام مزید مستحکم کیا جا سکے۔ فرید رضوی کے مطابق مبلغ اسلام حضرت علامہ محمد ارشد مصباحی (سربراہ اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یوکے) کی سرپرستی میں امسال ساٹھ مستحق گھرانوں میں ان کٹس کو تقسیم کیا گیا۔ معین پٹھان رضوی نے بتایا کہ بحمدہٖ تعالیٰ استقامت کے ساتھ غریبوں کی مدد کا سلسلہ حتی المقدور جاری ہے۔کٹ پیکنگ و تقسیم میں شیخ آصف رضوی،شہزاد برکاتی، عدنان رضوی و احباب نے حصہ لیا۔
متعلقہ مضامین
نماز تمام عبادتوں میں سب سے افضل: مولانا اللہ بخش امجدی)
جماعت رضائے مصطفےٰ برانچ جالنہ کے زیر اہتمام اسلامی تربیتی کیمپ کا انعقاد۔
نماز تمام عبادتوں میں سب سے افضل: مولانا اللہ بخش امجدی)
اقلیتی حقوق کا دن: ویبینار شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا
محکمہ تعلیم، ضلع پریشد اور ڈائٹ بلڈانہ کی جانب سے ہر سال 18 دسمبر کو اقلیتی حقوق کا دن منایا جاتا ہے۔اقلیتی شہریوں کی ثقافت، زبان، مذہب اور روایات کو فروغ دینے کے لیے ہر سال 18 دسمبر کو "اقلیتی حقوق کے دن” کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال کورونا وائرس کی آلودگی […]
مالیگاؤں: آتش زدگی سے متاثرین کے بچوں کو تعلیمی کٹ دی جائے گی
نوری مشن کی جانب سے الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اعلان کیا مالیگاؤں/ ہماری آواز حصولِ علم کے لیے معاونت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بچوں کی تعلیمی رہبری و رہنمائی کے ساتھ ان کی تعلیمی اشیاء سے اعانت بھی اہم ذمہ داری ہے۔ گزشتہ دنوں سید اظہار اشرف نگر میں آتش […]