ایم۔پی۔ مذہبی گلیاروں سے

حضرت خدیجۃ الکبریٰ کامقام ازواج مطہرات میں سب سے بلند ہے: محمد طاھر القادری مصباحی

مندسور ایم۔پی۔ میں کاشانہ نظامی میں ام المومنین حضرت خدیجہ کی یاد میں پر گرام

مدھ پردیش کے مشہور شہر مند سور میں حضور خطیب البراہین کے چہیتے مرید وخادم الحاج محمد رمضانی کے مکان کاشانہ نظامی پر بعد نماز تراویح ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی یاد میں ایک پروگرام ہوا جس کی سرپرستی نبیرہ خطیب البراہین پیر طریقت حضرت علامہ الحاج محمد سعید نظامی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت غوثیہ رضویہ اگیاشریف نے کی۔
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد طاھر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی نے کہا کہ حضرت خدیجہ کامقام ازواج مطہرات میں سب سے بلند ہے وہ مکہ کی سب سے مالدار خاتون تھیں انہوں نے اپنی دولت کوسرکاقدموں میں ڈال دیا اور تاعمر سرکار کی خدمت کرتی رہیں آپ کی عظمتوں کااندازہ اس سے لگاسکتے ہیں کہ پروردگار عالم نے حضرت جبریل امین کے ذریعہ حضرت خدیجہ کو سلام بھیجا
آپ ایک وفادار بیوی کی طرح سرکار کے ساتھ ہر مشکل وقت میں نہایت بہادری کے ساتھ کھڑی رہیں جس وقت پورا خطہ عرب سرکار کے خلاف تھا اس وقت آپ سرکار کے ساتھ نہ صرف کھڑی تھیں بلکہ ہر مشکل وقت میں سرکار کی حوصلہ افزائی کرتی رہیں آج جو اسلام کی بہاریں ہم تک پہونچی ہیں اس میں حضرت خدیجہ کا اہم کردار ہے
ہمیں اسلام کے جانثار وں کی تاریخ پڑھنی چاہیے ان کی زندگی سے ہمیں باطل قوتوں کے خلاف سینہ سپر رہنے کا حوصلہ ملتا ہے۔
پروگرام کا اختتام صلاۃ و سلام اور نبیرہ خطیب البراہین کی دعاؤں پر ہوا اس پروگرام میں محلے کے نوجوان اور بزرگوں نے شرکت کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!