مہراج گنج

ماسٹر محمد معروف خان کا ہوا انتقال، علماء نے کیا اظہار تعزیت

مرحوم حافظ عبد الحکیم مرحوم کے داماد و بھتیجے اور دارالعلوم عربیہ عزیزیہ مظہر العلوم نچلول بازار کے سابق استاذ تھے۔

مہراج گنج: 11 اپریل، ہماری آواز(شبیر احمد نظامی)

دارالعلوم عربیہ عزیزیہ مظہر العلوم نچلول بازار کے سابق و سینئر استاذ و مولانا محمد فیروز احمد مصباحی کے والد گرامی ماسٹر محمد معروف خان کا گزشتہ سب نو بجے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم دارالعلوم ہذٰا کے سابق پرنسپل الحاج حافظ عبد الحکیم مرحوم کے داماد اور بھتیجے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے آبائی گاؤں روپن پور ضلع مؤ میں رہنے لگے تھے۔ مرحوم تقریباً ایک ہفتہ سے سائی ہاسپٹل چمبور بمبئی میں زیر علاج تھے۔ مرحوم انتہائی خلیق و ملنسار اور صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے۔ ان کےانتقال کی خبر عام ہوتے ہی دارالعلوم کےاساتذہ و طلبہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ اور ہر طرف تعزیت پیش کرتے ہوئے دارالعلوم کے پرنسپل مولانا انوار احمد مصباحی ، مولانا قاری ریاض الدین قادری مصباحی ، مولانا خالد علی مصباحی نے کہا کہ مرحوم انتہائی دیندار تھے۔ اللہ تبارک و تعالی اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ مولانا محمد قاسم مصباحی برہانی، مولانا انصار حسین مصباحی ، حافظ سید طفیل احمد عزیزی ، حافظ معین الدین عزیزی ، حافظ عبد الحق علیمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل کی دولت سے سرفراز فرمائے۔ اس کے علاوہ مدرسہ کے ناظم اعلیٰ محمد اللہ انصاری ، مولانا غیاث الدین خان نظامی ضلع صدر آل انڈیا ٹیچرس ایسوسی ایشن مدارس عربیہ یونٹ مہراج گنج ، قاری عظیم الدین امجدی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت ظہور الاسلام گوبند پور ، مولانا توحید احمد برکاتی استاذ دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی ، مولانا تجمل حسین امجدی پرنسپل دارالعلوم قدوسیہ اہل سنت فخر العلوم پرسونی بازار ، حافظ مظہر علی راعینی استاذ مدرسہ سسواں ، مفتی محفوظ عالم مصباحی کارگزار پرنسپل دارالعلوم اہل سنت یار علویہ فیض الرسول نوڈیہواں ،مولانا قمر الدین خان فیضی بانی و مہتمم جامعۃ الصالحات گرلس کالج مغلہا ، مولانا وصی اللہ رضوی پرنسپل و مولانا محمد عالمگیر نظامی استاذ دارالعلوم اہل سنت عربیہ عزیز العلوم لچھمی پور خرد ، مولانا شیر محمد قادری پرنسپل دارالعلوم اہل سنت قادریہ سراج العلوم برگدہی بیالیس گاؤں ، حافظ محمد بہاؤ الدین مصباحی ناظم اعلیٰ جامعہ اقراء گلشن برکات نسواں ٹھوٹھی باری ، مولانا مفتی محمد اظہار فیضی و حافظ محمد رضوان علیمی اساتذہ دارالعلوم اہل سنت یارعلویہ فیض الرسول نوڈیہواں ، قاری علی احمد خان علیمی استاذ الجامعۃ البرکاتیہ مغلہا ، مولانا برکت حسین مصباحی پرنسپل جامعہ کاملیہ مفتاح العلوم کلہوئی بازار ، مولانا معین الدین قادری پرنسپل حاجی سیف الدجی استاذ جامعہ رضویہ نور العلوم سول لائن مہراج گنج ، حافظ خیرالدین علیمی مہتمم دارالعلوم سلامت العلوم بسہوا ، حافظ امتیاز احمد علیمی استاذ دارالعلوم فیضان العلوم برگدہی ، مولانا نور اللہ قادری استاذ دارالعلوم غوثیہ بیرواں بنکٹواں ، مولانا محمد اشرف نورانی استاذ دارالعلوم حمیدیہ پنیرا خاص ، مفتی محمد صادق مصباحی علیگ و مولانا صدرالدین برکاتی مصباحی و نور محمد مصباحی جامعی اساتذہ مدرسہ عربیہ سعید العلوم یکما ڈپو لچھمی پور ، مولانا کمال احمد علیمی نظامی استاذ دارالعلوم علیمیہ جمداشاہی بستی ، مولانا محمد عباس ازہری مصباحی چیئرمین الازہر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن بستی ، روزنامہ راشٹریہ سہارا ایڈیشن گورکھپور کے نمائندہ مولانا رمضان امجدی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول پکڑی خرد ، مولانا عبد الکریم امجدی پکڑی خرد ، حافظ سمیع اللہ امجدی بانی جامعۃ البنات الضیائیہ پرسونی بزرگ ، مولانا تجمل حسین امجدی پرنسپل دارالعلوم قدوسیہ اہل سنت فخر العلوم پرسونی بازار ، مولانا عثمان غنی پرنسپل دارالعلوم نورالعلوم ٹیکر پرسونی ، جمال حیدر خان مہتمم ثناء اللہ ایجوکیشنل اینڈ ٹکنیکل گرلس کالج مڑیلا ، مولانا فرید الدین فیضی پرنسپل دارالعلوم حبیب المدارس سنبرسا ، مولانا محمد امین فیضی بانی و مہتمم جامعہ فاطمۃ الزہراء گرلس کالج ہریا خرد ، مولانا محمد مکرم مصباحی کارگزار پرنسپل و مولانا عبدالکریم عباسی استاذ دارالعلوم اہل سنت تنویرالاسلام امرڈوبھا ، مولانا ضیاء الدین پرنسپل دارالعلوم اہل سنت عباسیہ ضیاء العلوم مٹھورا سمیت درجنوں نے اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!