لکھنؤ:(ابوشحمہ انصاری)بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کانگریس کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی ایس پی نے دلتوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے، لیکن کانگریس نے یوپی کے اپنے طویل دور حکومت میں ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بکھرے ہوئے گھر کو نہیں سنبھال پا رہے ہیں، لیکن ہماری پارٹی بی ایس پی کے کام کرنے کے انداز پر سوال اٹھا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی گھبراہٹ صاف نظر آتی ہے۔دراصل راہل نے حال ہی میں بی ایس پی سربراہ کے بارے میں کہا تھا کہ مایاوتی جی نے یوپی میں الیکشن نہیں لڑا۔ ہم نے انہیں پیغام دیا، اتحاد کرلو، وزیراعلیٰ بن جائو، لیکن انہوں نے بات تک نہیں کی۔ میں کانشی رام جی کا احترام کرتا ہوں۔ میں نے خون پسینے سے اتر پردیش کی دلت آواز کو جگایا۔ کانگریس کا نقصان ہوا، وہ الگ بات ہے، مگر اس وہ آواز جگایا۔ آج مایاوتی جی کہتی ہیں کہ میں اس آواز کے لیے نہیں لڑوں گی۔اس بیان کا جواب دیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ راہل گاندھی جھوٹے الزامات لگاتے رہتے ہیں کہ بی ایس پی سپریمو بی جے پی کے لیے نرم ہیں، کیونکہ میں ای ڈی وغیرہ سے ڈرتی ہوں۔ ان کا یہ بیان کہ مجھے وزیر اعلیٰ کی پیشکش کی گئی تھی بالکل بے بنیاد ہے۔ کانگریس کو اپوزیشن پارٹیوں پر تبصرہ کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہئے۔مایاوتی نے کہا کہ کانگریس پوری طاقت کے ساتھ کہیں بھی بی جے پی-آر ایس ایس کے خلاف نہیں لڑ سکی ہے، جبکہ یہ لوگ کانگریس اور اپوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
متعلقہ مضامین
دہلی میں مہنگائی مارچ، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی گرفتار
راہول گاندھی کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس سے راشٹرپتی بھون تک مہنگائی مارچ کے قیادت کر رہے تھے۔ نئی دہلی میں مہنگائی کے خلاف کانگریس کے احتجاجی مارچ پر پولیس نے دھاوا بول دیا، راہول اور پرینکا گاندھی سمیت کئی رہنما دھرلئے گئے. میڈیا رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی کانگریس کے ارکان […]
نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک میں او۔بی۔سی۔ طبقے کو مضبوط کریں گے: نظیفہ زاہد
لکھنؤ: 30 مارچ، ہماری آواز(ابوشحمہ انصاری)راجستھان پردیش کانگریس کی نائب صدر او بی سی نظیفہ زاہد نے کانگریس پارٹی کی تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے میڈیا سے بات چیت کی۔ نظیفہ زاہد نے بتایا کہ کانگریس پارٹی ایک سیاسی پارٹی ہے اور اس پارٹی میں ملک کے بڑے مجاہدین نے آزادی کا کام کیا […]
اعظم خان کی بیوی تزئین فاطمہ کو 7مہینوں بعد ملی ضمانت، جیل سے رہا
سیتاپور: ہماری آواز/22دسمبر(نامہ نگار) رامپور عدالت سے 34معاملوں میں ضمانت ملنے کے بعد سماج وادی پارٹی کی رامپور صدر سیٹ سے رکن اسمبلی و رکن پارلیمان اعظم خاں کی بیوی تزئین فاطمہ کو جیل سے رہائی مل گئی گرفتاری کے بعد انہیں سیتاپور جیل میں رکھاگیا تھا۔ رامپور کی عدالت نے انہیں پیر کو 34معاملوں […]

