بہار

میٹرک امتحان میں فیض اردو اکیڈمی کیسریا کے طلباء و طالبات نے اردو میں حاصل کیا 70/ فیصد سے زائد نمبرات

اردو زبان بھارت کی ایک اہم اور تاریخی زبان ہے

موتی ہاری

بہار اسکول اکزامینیشن بورڈ پٹنہ کے ذریعے جاری کردہ میٹرک امتحان کے نتائج میں فیض اردو اکیڈمی کیسریا کے طلباء و طالبات نے اردو میں ستر فیصد سے زائد نمبرات حاصل کیا ہے- عوامی اردو نفاذ کمیٹی مشرقی چمپارن و رحمانیہ فاؤنڈیشن, انجمن ترقی اردو کے اراکین و عہدیداران نے مبارک باد پیش کی ہے- مولانا سعید احمد قادری نے کہا کہ اُردو زبان و ادب کی جانب ہمیں توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے اور اس زبان میں بھی روزگار کے بہت سارے مواقع ہیں لیکن شرط ہے کہ اس کی تعلیم کے حصول پر مکمل توجہ دی جائے – آج ہمارے ہی بچے اردو پڑھنا نہیں چاہتے ہیں جو نہایت افسوسناک ہے- جبکہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا انیس الرحمان چشتی نے بتایا کہ ہمارے بچے جس طرح دیگر مضامین پر توجہ دیتے ہیں اسی طرح اردو زبان و ادب پر بھی توجہ دیں تو ان کے حق میں یہ زیادہ مفید و کارآمد ہوگا – فیض اردو اکیڈمی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات نے اردو میں بہتر نمبرات حاصل کر اول درجہ سے کامیابی حاصل کی – شاہد رضا ابن مولانا سراج الحق اشرفی نے 88, محمد سفیان علی 87 ,ثنا نوری 86 , آسیہ گلناز 82 , تمنا خاتون 80 ,نازش نور 79, محمد آفتاب 78, اجمینہ خاتون 78 ,مسکان خاتون 74 ,سازیہ پروین 72 نمبرات حاصل کیے اور یہ ثابت کردیا کہ اردو زبان پر توجہ دی جائے تو اس کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوگا – اس ضمن میں شاہد رضا نے کہا کہ اُردو زبان کے نمبرات نے ہمیں اول درجہ سے کامیابی حاصل کرنے میں کافی تعاون کیا اور اردو ہماری مادری زبان ہے اس کی تعلیم پر ہمیں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ اس پیاری زبان کی ترویج و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں اور اس زبان کے توسط سے آگے بڑھنے کے کافی مواقع ہیں اور ہم فیض اردو اکیڈمی کے شکر گزار ہیں کہ ہماری بہتر رہنمائی کی اور ہم نے اچھے نمبرات حاصل کیے- ان طلبہ و طالبات کو ان کے والدین سمیت مولانا مطیع الرحمان رضوی, محمد نور عالم, زمرہ شہاب الدین, قاری عبید رضا, حافظ محمد عالم, ماسٹر قیس عالم, ماسٹر اختر حسین, احسن چمپارنی , ناز محمد قادری , ماسٹر حفیظ الرحمن حیدری, مولانا صابر علی حیدری سمیت اردو داں طبقہ نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!