دہلی

جنتاکالونی ویلکم میں ضیاء القرآن کانفرنس و جشن دستار حفاظ آج

نئی دہلی: 31 مارچ، ہماری آواز(محمد طیب رضا)
رضا ایجوکیشنل مومنٹ کے زیر اہتمام مدرسہ ضیاء القرآن کا پہلا جلسہ دستار بندی بعنوان ضیاء القرآن کانفرنس آج بتاریخ یکم اپریل بعد نماز عشا سینئر سٹیزن سینٹر ایم والی گلی جنتا کالونی ویلکم میں انعقاد کیا جارہا ہے جس کی سرپرستی مولانا سید جاوید علی نقشبندی،صدارت مولانا محمد آصف جویاوی،قیادت مولانا شکیل احمد جائسی اور نظامت مولانا سید قیصر خالد فردوسی کریں گے۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئر مین ذاکر خان،ضلع بابر پور کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد،سماجی کارکن سید قمر الدین،سینئر لیڈر طارق صدیقی،ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید،اسلم القادری،مجاہد حسین،حاجی محمد ہارون اور شاہد اقبال شریک ہوں گے۔مقررین شعرا میں علامہ سید شہزاد احمد مشاہدی(گونڈہ یوپی)،غریب نواز فاؤنڈیشن کے چیئر مین مولانا انصار رضا،مفتی ساجدالرحمن قادری،شاعر اسلام اختر فیضی(جھارکھنڈ)،فرحان برکاتی،عثمان رضااور نقبامولانا انور علی مظفرپوری،قاری عبدالرشید گیاوی،اعجاز احمد انصر کے نام قابل ذکر ہیں۔آپ لوگوں سے شرکت کی درخواست ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!