بارہ بنکی(پریس ریلیز)
گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مفتیان دارالافتاء والقضاء ضلع بارہ بنکی کی جانب سے عوام کی سہولت کے پیش نظر رمضان ہلپ لائن کے نمبرات جاری کئے جا رہے ہیں مفتیان کرام نے اہم فیصلہ یہ لیا ہے کہ رمضان میں فوری پیش آمدہ مسائل کو حل کرنے کے لیئے ۲۴ گھنٹے فون کال اور واٹس ایپ پر مسائل حل کرنے کی سہولت مہیا کی ہے ماہ رمضان میں کوئی کسی بھی وقت اپنے مسلہ کو دریافت کر سکتا ہے ان شاء اللہ مفتیان آپ کی بر وقت معاونت فرمائیں گے ،فقط پیش آنے والا مسلہ پوچھیں ،محض معلوماتی سوال نہ کریں ،عبادات سے متعلق سوال کریں
جس مسلہ پر فوری عمل کی ضرورت نہ ہو اس کو مقامی علماء سے دریافت کریں شدید ضرورت کے وقت کال کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ منتفع ہو سکیں۔
نوٹ نماز کے اوقات کا خیال رکھ کر کال کریں! فون busy ہونے کی صورت میں وقفہ سے کال کریں!
9044552261
8707515099
8299724104
9935236877