بہار

استاذ کو سلسلہ قادریہ رضویہ کی خلافت ملنے پر شاگردوں میں خوشی کی لہر

نوجوان عالم دین مولانا حامد رضا مصباحی کو قاضی القضاتہ فی الہند سے ملی سلسلہ قادریہ رضویہ کی اجازت و خلافت

مغل پور ضلع پٹنہ کے اندر جامعہ رضویہ میں ایک اسلامک کانفرنس کے موقعہ پر سیکڑوں علماء و سامعین کی موجودگی میں بریلی شریف سے تشریف لائے قائد ملت جانشین حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ مفتی الحاج الشاہ عسجد رضا خاں قادری مدظلہ العالی نے نوجوان عالم دین مولانا حامد رضا مصباحی کو سلسلہ قادریہ رضویہ کی اجازت و خلافت سے سرفراز فرمایا۔ یہ سنتے ہی آپ کے شاگردوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئ، اور ہر طرف سے مبارک بادی دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا، دعا کے لیے رب کی بارگاہ میں شاگردوں کے ہاتھ بلند ہوگیے۔ ایسے موقعہ پر حضرت علامہ و مولانا الحاج محمد عمران سعید مصباحی، مولانا ابرار القادری علیمی، مولانا غلام حیدر نعیمی مصباحی،مولانا ضیغم رضا مصباحی، مولانا احتشام رضا مصباحی، مولانا ناصر رضا رضوی، مولانا عابد رضا مصباحی،مولانا اسلام مصباحی، مولانا ولی اللہ مصباحی،مولانا رفعت اللہ مصباحی، مولانا غلام مرتضیٰ مصباحی،مولانا راحت علی مصباحی، حافظ مظفر حسین مینائی، مولانا آصف جمیل امجدی وغیرھم نے مبارک بادی پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی فرمایا۔ آخیر میں آپ کے مذکورہ شاگردوں نے مولانا کلیم احمد مصباحی کو بھی دلی مبارک باد پیش کی اور دونوں حضرات کے لیے خوب دعائیں کی۔ مذکورہ بالا خبر نوجوان صحافی مولانا آصف جمیل امجدی نے بذریعہ واٹس ایپ نامہ نگار کو خبر کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!