بہار

حضور نعمت العلماء ایک نادر روزگار شخصیت تھے: مفتی محمد مرشد عالم امجدی قادری

چھپرہ(بہار): 24 مارچ
محبوب المشائخ عارف باللہ حضور نعمت العلماء علامہ الحاج محمدنعیم الدین نعمت چھپروی علیہ الرحمہ ایک نادر روزگار شخصیت تھے جنہوں نے پوری زندگی سارن کمشنری کی مذہبی, دینی, ملی, اقتصادی, خدمات انجام دیں ہیں اسی محسن کی یادگار میں انہیں کے قائم کردہ مرکزی درسگاہ دارالعلوم نعیمیہ جامع مسجد صاحب گنج چھپرہ بہار میں چالسواں عرس نعمت و جلسہ دستار بندی کا نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ اہتمام کیا گیا جس میں ملک و ملت کے مایہ ناز علماء ومشائخ و شعراء اسلام کی آمد بابرکات ہوئ خصوصانبیرہ اعلحضرت جگر گوشہ ریحان ملت خلیفہ حضورتاج الشریعہ پیرطریقت رہبر راہ شریعت علامہ الشاہ حضور محمد ارسلان رضا خان صاحب قبلہ سربراہ اعلی مرکزی دارالافتاء رضوی دارالافتاءبریلی شریف اپنی پوری جلوہ سمانیوں کے ساتھ تشریف فرماہوے اور بیعت وارشاد کے ذریعہ ہزاروں بادہ خواروں کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ برکاتیہ میں داخل فرماکر شرف بخشا انہیں کی رفاقت میں تشریف لاے علامہ مفتی الشاہ شاھد رضا صاحب قبلہ خادم الافتاء مرکزی رضوی دارالافتاءبریلی شریف نے قوم سے والہانہ خطاب فرمایا اور باوقار طریقے سے شریعت کے دائرے میں زندگی گزانے کی مخلصانہ گزارش کی علامہ مفتی خورشید عالم صاحب قبلہ نے مسلک و مشرب کے تعلق سے نہایت ہی تصوفانہ گفتگو پیش فرماکر مصلحانہ جذبات کو بیدار فرمایا کلکتہ سے تشریف لاے شاعر اسلام مولانا شمیم رضا فیضی نے نعت پاک پیش کی اور دیگر شعراء و مداحان مثلا حافظ سلیم نابیناچھپرہ, قاری فیضان رضا چھپرہ, و ھدایت رضا نوری سیتامڈھی نے نعت و منقت کا خوبصورت منظر پیش کیا ان سب سے پیشتر فجر بعد نعمت کدہ پر قرآن خوانی ہوئ بعد نماز ظہر تبرکات تقسیم کئے گئے بعد نماز عصر نعمت کدہ سے چادر پوشی کا جلوس نکالا گیا جو شہر و اطراف شہر کا طواف کرتے ہوے دارالعلوم کے صحن میں واقع روضہ نعمت العلماء کو پہونچا چادر و گل پوشی کی گئ بعد نماز مغرب لنگر عام کا سلسلسہ جاری ہوا بعد نماز عشاء تقاریر و نعت و منقبت کا سلسلہ جاری ہوا,2/بجکر 10/منٹ پر قل شریف کا آغاز ہوا پھر حضور ارسلان میاں مد ظلہ العالی نے دلنشیں انداز میں وعظ فرمایا پھر حفظ وقرات وعالمیت کےفارغین26 علماء وحفاظ وقراء کے سروں پر حضور ارسلان میاں و دیگر علماء ذوی الاحترام کے مقدس دست پاک سے دستار باندھی گئ بعدہ صلوۃ وسلام اور پرکیف دعا پر عرس و جلسہ دستار بندی کاپرکیف منظر کا اختتام عمل میں آیا اس موقعہ پرعموما قرب و جوار کے علماء وائمہ مساجد اور خصوصا سرزمین چھپرہ کے مدارس اسلامیہ نظامیہ کے علماء وحفاظ نے پر عظم شرکت فرمائ اس دوران فارغین طلباء کو سیرت مصطفی۔ اسلامی اخلاق وآداب۔ نماز کے احکام ۔قانون شریعت علی حسب مراتب ادارہ کی جانب سے انعام کے طور پر دیا گیا۔ یہ ساری تفصیلات ادارہ کے ناظم تعلیمات محمد مرشدعالم امجدی قادری نے پر مسرت انداز میں بیان فرمائیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!