بہار

40واں عرس نعمت العلماء وجشن دستار بندی کی ساری تیاریاں مکمل

مورخہ 23مارچ سنہ 2022 کو ضلع چھپرہ کی مرکزی درسگاہ دارالعلوم نعیمیہ جامع مسجد چھپرہ بہار میں چالسواں عرس نعمت العلماء وجلسہ دستار بندی کااہتمام کیا گیا جس میں 14 حافظ قرآن 6 عالم دین اور 5 قاری قرآن کی دستار بندی ہونے والی ہےاور سب سے بڑی بات یہ کہ اس پر بہار موقعہ خانوادہ اعلحضرت علیہ الرحمہ کا عظیم شہزادہ علامہ الشاہ محمد ارسلان رضا خان مدظلہ العالی کی آمد ہورہی ہے انکے علاوہ علامہ ومولانا مفتی شاھد رضا صاحب قبلہ خادم الافتاء مرکزی دارالافتاء بریلی شریف کی تشریف آوری ہو رہی ہے اور علامہ خورشید عالمصاحب قبلہ بریلی شریف کی بھی تشریف آوری ہو نے والی ہے اور ملک کے عظیم شعراء بھی تشریف لارہے ہیں بالخصوص شاعراہلسنت شمیم رضا فیضی صاحب قبلہ کلکتہ سے تشریف لارہے ہیں۔
جلسہ کی ساری تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں بس قوم وملت کے نونہالوں سے گزارش ہے کہ اس تاریخی جلسے میں شرکت فرما کر ہمارے حوصلے کو پرواز عطا کریں یہ باتیں پریس کانفرینس میں محمد مرشد عالم امجدی قادری ناظم تعلیمات دارالعلوم نعیمیہ جامع مسجد چھپرہ بہار نے کہیں جس موقعہ پر صدرالمدرسین دارلعلوم نعیمیہ مولانا حامد رضا امجدی و حافظ کوثر علی نعیمی و قاری توقیر رضوی خطیب وامام نعیمیہ جامع مسجد و سربراہ اعلی مولانا نثار احمد صاحب قبلہ اور دیگر ارکان و ذمہ داران موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!