جموں و کشمیر

پیر طریقت رہبر شریعت حضرت میر و سید افتخار صاحب کاملی کی قیادت و سیادت لاؤوسہ ماور ہندوارہ میں ایک روح پرور محفل دعوت و فکر کا انعقاد

گوہر خاکی /ہندواڑہ /معروف روحانی پیشوا جانشین رومی کشمیر علامہ دہر سید شمس الدین حیرت کاملی افتخار ملت حضرت میر سید افتخار احمد کاملی صاحب نے حسب معمول دعوتی و فکری و اصلاحی مشن کے سلسلے میں آج موضع لاؤوسہ ماور ہندوارہ کا دعوتی، فکری و تبلیغی دورہ کیا ۔ دورے کا مقصد رشدو ہدایت کے تمام سلاسل، منہج قرآن و حدیث کی ترجمانی، اصلاحی خطابات اور اپنے اسلاف کرام کی صوفی تعلیمات کی ترویج و اشاعت ہیں۔ واضح رہے پیر صاحب موصوف کے اسلاف کرام نے مسند نشینی کے ساتھ ساتھ جناب کاملی صاحب پر یہ ذمہ داریاں عائد کی اور اس نہج پر من وعن الحمد للہ آج بھی کام جاری و ساری ہیں. سادات پاندانی (حیرت کاملی شاخ) کے ایک معروف معتقد جناب شیخ عبدالرحمن (آف لاؤؤسہ ماور ہندواڑہ) کے دولت خانے پر ایک مجلس دعوت و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ارادتمند حضرات مریدین و متوسلین کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔ جن معتمد خاص الحاج عبدالجبار وانی صاحب، محمد مقبول سوگامی صاحب، حاجی عبدالرشید بھٹ قابل ذکر ہیں. مجلس ھذا میں حضرت کاملی صاحب نے موجودہ حالات اور بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ د اریاں کے موضوع پر اپنے مواعظ حسنہ سے سامعین کو نوارا. بانی اسلام در کشمیر محسن کشمیر سرچشمہ فیوض یذدانی حضرت شاہ ہمدان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قبلہ کاملی صاحب نے ان کے علمی، روحانی و ثقافتی کمالات کو سراہا. اپنے خطاب میں قبلہ کاملی صاحب نے کہا کہ دور حاضر میں فتنے ہر سو جاری ہیں روز دل دہلانے والے واقعات پیش آتے ہیں.حال ہی میں سرینگر کے مضافات میں ایک جواں سال لڑکی پر شر پسندوں نے بیدردی سے کچھ تیزابی شئے چھڑک دی جسے وہ تا حیات اپاہج بن گئ. یہ ہیں مسکن ریشیان و صوفیاں کی ہیبت ناک داستان!.. انسان اشرف المخلوقات کے زینے سے اتر چکا ہیں وہ اپنے اس عظیم منصب کی قدر و قیمت سے غافل ہوتا جارہا ہیں. وہ ایسے گھناؤنے کام انجام دیتا ہیں جسے پوری انسانیت شرمسار ہوتی ہیں.انھوں نے کہا بحثیت مسلمان ہم پر کچھ زیادہ ہی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں. اور جن کے بارے میں بروز حشر یقیناً احکم الحاکمین کی بارگاہ میں باز پرس ہوگی. اس روح پرور مجلس میں تمام عالم انسانیت کے فلاح و بہبود اور امن و امان کےلیے دعا کی گی. اسيطرح مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کے ساتھ یہ بابرکت مجلس برخواست ہوئی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!