بہار: 21 مارچ، ہماری آواز
خانقاہ عالیہ حیدریہ حسن پورہ شریف سیوان بہار کے سجادہ نشیں پیر طریقت حضرت علامہ الحاج ڈاکٹر سید ناہید احمد حیدرالقادری نے ھماری آواز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ حیدری کانفرنس ایک تحریک کا نام ہے اور ریاست کے مختلف اضلاع میں منعقد ہوتی ہے اور جملہ مریدین و معتقدین و متوسلین کی شرکت ہوتی ہے – جبکہ قومی ایکتا فرنٹ کے دفتر میں منعقدہ جائزہ نشست کے دوران فرنٹ کے صدر وصیل احمد خان نے بتایا کہ حیدری کانفرنس کا 34 واں اجلاس موہن پور شریف سیتامڑھی میں نہایت تزک و احتشام کے منعقد ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں – جس میں ملک کے نامور خطباء, شعراء اور مشائخین کی تشریف آوری ہورہی ہے اور مشرقی و مغربی چمپارن کے مختلف علاقوں سے ہزاروں حیدری عقیدت مندوں کی شرکت ہوگی – واضح ہوکہ گزشتہ دوسالوں سے کووڈ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کانفرنس کا انعقاد نہیں کیاجاسکا – سالانہ حیدری کانفرنس خانقاہ عالیہ حیدریہ حسن پورہ شریف کے زیر اہتمام ریاست کے مختلف اضلاع میں منعقد کیا جاتا ہے – جس میں ملک کے مشاہیر علماء و مشائخ کی شرکت ہوتی ہے اور ملک و ملت کے موجودہ مسائل پر غور و خوض کیا جاتا ہے – لہذا جملہ عقیدتمندان اولیاء سے گزارش کی جاتی ہے کہ کانفرنس میں شرکت کرکے ثواب داریں حاصل کریں اور فیضان اولیاء سے مالامال ہوں۔

