ساتواں عظیم الشان سالانہ جلسۂ عید میلاد النبیﷺ و جشن شہنشاہ ولایت حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ و عرس مقدّس جد سادات ایرایاں شریف سراج السالکین سیّد العارفین حضور سیّد محمد یٰسین قادری حسینی بخاری المعروف چاند شہید رضی اللہ عنہ بتاریخ 13مارچ 2022ء بروز اتوار بعد نماز عشاء خانقاہ قادریہ سہروردیہ چوتھی پارک موتی نگر جاجمؤ شریف کانپور میں منعقد ہوا
جس کی سرپرستی حضور بہار الہند شیخ طریقت شہزادۂ مخدوم جہانیاں جہاں گشت چشم و چراغ خاندان سادات ایرایاں شریف یادگار اسلاف حضرت علامہ الشاہ سیّد عبد القدیر میاں قادری دامت برکاتہم العالیہ اور صدارت حضور حبیب ملت شہزادۂ مخدوم جہانیاں عطائے حضور مفتی اعظم ہند فخر القراء حضرت علامہ الشاہ سیّد عبد الحبيب میاں رضوی نوری حفظه اللہ نے فرمائی بعد نماز عصر خانقاہ شریف میں نذر توشۂ غوثیہ پیش کی گئی بعد نذر حلقۂ ذکر ہوا اس کے بعد سے عشاء تک لنگر قادریہ جاری رہا بعد نماز عشاء شیخ التجويد حضرت حافظ و قاری محمد حسیب قادری صاحب قبلہ اکبر پور کانپور کی دلکش آواز اور خوش لحن تلاوت سے اس عظیم الشان کانفرنس کا آغاز ہوا اکرم رضا طوفانی کانپوری، قاری روشن سلطان پوری، یوسف رضا کانپوری، شاداب رضا کانپوری اور قاری ضیاء یزدانی بہرائچ شریف کی نعت خوانی سے سب اہل محفل جھوم اٹھے اسی درمیان پیر طریقت گل گلزار اشرفیت حضرت علامہ الشاہ سیّد محمد اکمل میاں صاحب قبلہ نے عوام اہل سنت کو نصیحت فرمائی اور خلاف شرع امور سے ان کی اصلاح فرمائی پھر امیر کشور خطابت عطائے سرکار شعیب الاولیاء خلیفۂ حضور بہار الہند حضرت علامہ الحاج عطاءالرحمن قادری فیضی صاحب قبلہ استاذ جامعہ عربیہ اہلسنت مظفر العلوم سرسیا سدھارتھ نگر نے عظمت قرآن اور سادات ایرایاں شریف کی حیات و خدمات پر عمدہ خطاب فرمایا بعدہ ممبئی سے تشریف لائے قاری محمد اشتیاق صاحب، محمد رضی اسماعیلی بنارس اور قاری عبد الرحمن جامی لکھنوی نے اپنے مخصوص انداز میں سامعین کو بزرگوں کے کلام سے محظوظ کیا پھر شمس الفقہاء خلیفۂ حضور رفیق ملت خطیب الہند حضرت علامہ مفتی محمد حنیف صاحب قبلہ برکاتی صدر شعبہ افتاء احسن المدارس قدیم ومفتی شہر کانپور کا شاندار خطاب ہوا مفتی صاحب قبلہ نے دور حاضر کے فتنوں کی سرکوبی کرتے ہوئے قوم مسلم کو اللہ سے ڈرنے کی بات کہی اور سرکار بہار الہند کے دینی کارناموں کو بھی اجاگر فرمایا کلیم دانش برکاتی کانپوری نے احباب کی خواہش پر کلام پیش کیا قاری جمال رضا برکاتی صاحب نے اپنی مترنم آواز میں قصیدۂ بردہ شریف کے مقبول اشعار پیش کئے پھر خطیب باکمال عالم ذی وقار ناشر فکر رضا حضرت علامہ الشاہ عابد رضا حشمتی صاحب قبلہ جوگیشوری ممبئ نے محبت رسول ﷺ اور سادات کرام کی محبت و فضیلت پر خصوصی خطاب فرمایا اسی درمیان نعروں کی گونج میں آل نبی اولاد علی حضور بہار الہند کی آمد آمد ہوئی بعده خانوادۂ سادات ایرایاں استاذ الشعراء حضرت مولانا قاری سیّد عبد الحمید میاں قادری زید مجده نے منبر نور پر تشریف فرما تمام حضرات کی گل پوشی فرمائی نظامت کے فرائض حضرت مولانا عدنان رضا اویسی صاحب ردولی شریف نے انجام دئے
اخیر میں سرپرست محفل حضور بہار الہند مد ظله العالی نے عرس مقدّس میں تشریف لائے تمام علمائے کرام، مشائخ عظام، مریدین و محبین کا شکریہ ادا کیا اور مختصر وقت میں بڑی عارفانہ اور ناصحانہ گفتگو فرمائی یکا یک آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے پوری محفل میں سناٹا طاری رہا پھر اپنے خاندان کی روایت کو باقی رکھتے ہوئے دو عظیم شخصیات کو منتخب فرما کر سلسلۂ عالیہ قادریہ و جملہ اعمال و اشغال کی خلافت و اجازت سے سرفراز فرمایا جن میں پہلا نام مفکر و مصلح قوم عالم باعمل شیخ التجويد حضرت حافظ و قاری محمد جمال رضا برکاتی صاحب قبلہ خطیب و امام مسجد چوڑی والی کانپور کا ہے اور دوسرا نام عامل اوراد و وظائف حضرت صوفی محمد امتیاز قادری صاحب قبلہ اورنگ آباد شریف کا ہے ساتھ ہی شیخ التجويد استاذ الحفاظ پیکر اخلاص حضرت حافظ و قاری محمد نوشاد چشتی صاحب قبلہ ناظم اعلیٰ مدرسہ مدینة العلوم غریب نواز جاجمؤ شریف کانپور کو ان کی دینی، اسلامی اور ملی خدمات کے اعتراف میں خانوادۂ سادات ایرایاں کے بدست اقدس "سرکار مخدوم جہانیاں جہاں گشت” اور مخیر و ہمدرد قوم محترم ڈاکٹر محمد ناصر خان صاحب کو ان کی قومی، ملی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں "سرکار مخدوم شاہ اعلیٰ” ایوارڈ سے نوازا گیا قاری عطاء المصطفی لکھنوی نے سلام پیش کیا سرکار بہار الہند کی رقت آمیز دعاؤں پر تقریبات عرس پاک کا اختتام ہوا
اس موقع پر دور و نزدیک کے کثیر التعداد علماء، شعراء، اساتذہ، ائمہ، مریدین اور محبین نے شرکت فرمائی جن میں خاص طور پر خانوادۂ سادات ایرایاں حضرت حافظ و قاری سیّد فیض الرحمن برکاتی صاحب قبلہ کانپور، حضرت علامہ سیّد محمد زکریا اشرفی صاحب قبلہ کانپور، خلیفۂ حضور بہار الہند حضرت علامہ نسیم القادری صاحب قبلہ سلطان پور، خلیفۂ حضور بہار الہند حضرت مولانا حافظ و قاری محمد آصف رضا مشاہدی صاحب قبلہ سدھارتھ نگر، حضرت مولانا محمد افتخار نوری صاحب قبلہ سلطان پور، حضرت علامہ محمد وسیم القادری صاحب قبلہ جاجمؤ شریف کانپور، حضرت علامہ مرتضیٰ حسین شریفی مصباحی صاحب قبلہ کانپور، حضرت علامہ اسلم رضا قادری صاحب قبلہ رائے بریلی، حضرت علامہ مہدی حسن صاحب قبلہ جاجمؤ شریف کانپور، حضرت علامہ محمد اسلم رضوی صاحب قبلہ جاجمؤ شریف کانپور، حضرت علامہ محمد عمر قادری صاحب قبلہ کانپور، حضرت
حاف
ظ و قاری محمد طیب صاحب قبلہ کانپور، حضرت علامہ شہاب الدین صاحب قبلہ کانپور، حضرت علامہ غلام مصطفیٰ صاحب قبلہ کانپور، حضرت علامہ زکاء اللہ قادری صاحب قبلہ کانپور، حضرت مولانا رحیم الدین صاحب قبلہ نیپال، حضرت مولانا حافظ و قاری محمد فیصل علیمی صاحب قبلہ کانپور، حضرت حافظ و قاری محمد ذاکر صاحب قبلہ جاجمؤ شریف کانپور، حضرت حافظ و قاری محمد نصیر رضوی صاحب قبلہ جاجمؤ شریف کانپور، حضرت قاری محمد یعقوب برکاتی صاحب قبلہ جاجمؤ شریف کانپور، حضرت قاری عبد الرشید صاحب قبلہ سلطان پور، حضرت حافظ محمد اکرم مدنی صاحب قبلہ اناؤ، حضرت حافظ و قاری محمد شارق صاحب قبلہ جاجمؤ شریف کانپور، حضرت حافظ و قاری محمد فرقان رضوی صاحب قبلہ جاجمؤ شریف کانپور، حضرت حافظ محمد نذیر برکاتی صاحب قبلہ کانپور، حضرت حافظ واحد علی صاحب قبلہ کانپور وغیرہ کے اسمائے گرامی قابل ذکر ہیں
انجمن فیضان قادریہ یٰسینیہ، جاجمؤ شریف کانپور