بہار

وسطانیہ ایولویشن امتحان پرامن ماحول میں جاری

پٹنہ: 15 مارچ، ہماری آواز
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے زیراہتمام جملہ ملحقہ مدارس میں وسطانیہ کا امتحان جاری ہے – سنگرام پور بلاک واقع مدرسہ وکیلیہ انوارالعلوم جلہاں ٹولہ سردار خان میں وسطانیہ ایویلویشن امتحان آج تیسرے دن بھی پر امن ماحول میں لیا گیا اس ضمن میں مدرسہ کے معاون مدرس قاری نوشاد عالم تیغی نے بتایا کہ ہمارے یہاں کل 77 طلباء و طالبات شریک امتحان ہیں اور وسطانیہ ایویلویشن امتحان 2022ء پرامن ماحول میں لیا جارہا ہے اور بورڈ کے ذریعے دیے گئے احکامات کے مطابق امتحان لیا جارہا ہے اس طرح کے امتحانات طلبہ و طالبات کا پہلا زینہ ہوتا ہے ان کے اندر تعلیم کا جذبہ و شوق مزید بڑھتا ہے موجودہ دور میں اعلی تعلیم کے ساتھ بہتر تربیت کی سخت ضرورت ہے اور جب تک ہم اپنے بچوں کی درست تربیت نہیں کرینگے ان کا اخلاق و کردار بہتر نہیں ہوگا اور ہر دور میں تعلیم کی اہمیت و افادیت کا اعتراف کیا گیا ہے اس لیے ہمارا دینی و ملی فریضہ ہے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کریں اور ان کی تعلیم و تربیت کا نظم کریں – اس موقع سے مولانا محمد مقبول احمد, محبوب اعظم, ماسٹر جاوید عالم, عزیر احمد خان, محمد علی خان موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!