دینی و عصری تعلیم کا حصول وقت کی اہم ضرورت: محبوب عالم
موتی ہاری: 13 مارچ
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے ذریعہ سبھی ملحقہ مدارس میں 13مارچ 2022ء سے وسطانیہ امتحان کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ضلع کے سبھی ملحقہ مدارس سمیت کلیانپور بلاک کے متعدد مدارس میں بھی امتحان کا آغاز پرامن ماحول میں ہوا – مدرسہ مصاحب العلوم بہوآرہ ہربنش، مدرسہ اسلامیہ جلیلیہ رامڈیہاں , مدرسہ قادریہ جواہر العلوم پھلوریا راجدھر, مدرسہ حیدریہ ضیاء العلوم منگلاپور, دارالعلوم رضویہ چکیا, مدرسہ نظامیہ دلاور پور, مدرسہ مجیبیہ عربیہ مانسی چھپرہ, مدرسہ انجمن اسلامیہ رفاہ المسلمین رامپور بیریا , مدرسہ اسلامیہ حیدریہ ضیاءالعلوم کلیانپور, مدرسہ تیغیہ امام العلوم رضا نگر ببھنولیا,مدرسہ باغ محمدی ہرپور رائے ہرسدھی سمیت ضلع کے سبھی ملحقہ مدارس میں وسطانیہ امتحان پرامن ماحول میں لیا جارہا ہے –
106طلباء و طالبات شریک امتحان ہوئے- مدرسہ اسلامیہ حیدریہ ضیاء العلوم کلیانپور نامزد نمبر 453 کے سنٹر سپرٹنڈنڈنٹ مولانا محمد محبوب عالم نے کہا کہ اس مدرسہ میں 80 لڑکیاں اور 26 لڑکے کل 106 طلباء و طالبات امتحان دے رہے ہیں کوئی بھی امیدوار غیر حاضر نہیں ہے اور صاف و شفاف ماحول میں امتحان لیا جارہا ہے- مدرسہ تیغیہ امام العلوم ببھنولیا موتیہاری میں پر امن ماحول میں شروع ہوا ، جہاں 33 لڑکے,68 لڑکیاں کل 101 طلباء و طالبات شریک امتحان ہیں – مدرسہ کے پرنسپل مفتی محمد ممتاز احمد ازہری نے بتایا کہ وسطانیہ ایویلویشن امتحان 2022ء پرامن ماحول میں شروع ہوا ہے اور 17 مارچ تک چلے گا ۔ مدرسہ کے سکریٹری مولانا نثار احمد برکاتی نے بتایا کہ مدرسہ بورڈ کے گائیڈ لائن کے مطابق امتحان لیا جارہا ہے- اس موقع سے مولانا محمد صابر علی,مولانا جمیل اختر,مولانا اختر علی,مولا انیس الرحمن چشتی, مفتی محمد منظر عالم علیمی، مولانا ذاکر حسین، مولانا محبوب عالم، قاری جاوید احمد، حافظ فاروق دلکش، ماسٹر ہارون ، ماسٹر غلام محی الدین، مولانا شمیم, مولانا سعید اللہ, مولانا مشتاق احمد برہانی, مولانا خطیب الرحمن ندوی, مولانا سجاد القاسمی, مولا نثار احمد مفتاحی, مفتی عارف رضا اشرفی موجود تھے-


