ٹی۔ای۔ٹی۔ معلمین نے چکیا بلاک میں نو بحال اساتذہ کو دیا اعزازیہ
چکیا بلاک ہیڈ کوارٹر میں واقع مڈل اسکول میں ٹی ای ٹی اساتذہ کے زیراہتمام لیڈر آدتیہ مانس کی قیادت میں، چکیا بلاک میں نوبحال شہر, بلاک, پنچایت اساتذہ کے لیے ایک پروقار اعزازیہ تقریب منعقد کیا گیا – مذکورہ اعزازی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چکیا بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر جناب عبدالقیوم انصاری, بلاک ایجوکیشن آفیسر شری کپل دیو رام, منریگا پروگرام آفیسر جناب سنجے جی, ڈی ڈی او چکیا رام نارائن پاسوان, بی آر پی رام بابو بھگت اور رامانند رام نے شرکت کی ۔ جناب عبدالقیوم انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے مستقبل کہے جانے والے نو نہالوں کی بہتر تعلیم, اچھی تربیت کی ذمہ داری اساتذۂ کرام کے کاندھوں پر ہوتی ہے اس آپ اپنے فرائض کو انجام دیں تاکہ سماج و معاشرہ میں بہتر پیغام جائے اور معاشرہ سے ناخواندگی ختم کیا جاسکے- جبکہ نو بحال اساتذہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے آدتیہ مانس نے تمام اساتذہ سے گزارش کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل طریقے سے ادا کریں اور اسکولوں میں معیاری تعلیم فراہم کرائیں جس سے طلبہ کا مستقبل روشن ہو- پروگرام کے انعقاد میں بلاک سکریٹری وکاس کمار، اردو سیل کے انچارج محمد معراج ندوی, اردو سیل سکریٹری معراج الہدی، خزانچی امرجیت کمار، نائب صدر راگھو رنجن نے اہم کردار ادا کیا- مذکورہ پروگرام میں سشیل کمار، منوج کمار، اشتیاق احمد، راکیش کمار، ونے کمار، صدام حسین، حفیظ الرحمن، نوین کمار،جمال اختر، وندنا کماری, رنجو کمار بیٹھا، الپنا کماری، اپراجیتا کماری وغیرہ موجود تھے- نوبحال ہونے والے اساتذہ میں راحیلہ یاسمین، کریتی کماری، رتنا پریا، رادھے شیام بھارتی، پون مشرا، کملا کماری، بندو کماری، شازیہ پروین، نیتو کماری، دیویندر کمار، سنتوش کمار، خوشبو کماری، پرینکا پریانز، پلوی کماری، مکیش پراجن شامل ہیں۔