مہراج گنج: 10 مارچ
نکاح سنت ہے اسے سنت طریقے پر کیاجاۓ اس میں بدعات وخرافات سے پچناضر وری ہے اگر نکاح میں ہونے والی فضول خرچی کوہم نے اپنے سماج سے باہر نہیں نکالا تو دیگر قوموں کی طرح ہماری قوم کی بھی زمین جائداد بکنی شروع ہوجاۓ گی یا کم از کم ہم اپنے کمائی کا اکثر حصہ اسی شادی میں لگادیں گے نہ ہم اپنے لیے کچھ کر سکیں گے اور نہ ہی اپنی قوم کےلیے
مذکورہ خیالات کا اظہار خطیب البراہین ایجو کیشنل ٹرسٹ کے مبلغ مولانا محمد طاھر القادری مصباحی نظامی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت غوثیہ نظامیہ حسنی بستی نے موضع ہریاپنڈت میں مولانامحمد اسلام نوری کے صاحبزادے کے شادی کے موقع پر منعقد جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہانکاح سنت ہے اس میں بدعت کو جگہ نہ دیاجائے سرکار دوعالم کو وہ شادی پسند ہے جس میں کم خرچ ہو ایک کھاتا پیتا گھر ایک شادی کرنے میں آج ٹوٹ جارہاہے ہم سب کو مل کرمسلمانو ں کےگھروں کو ٹوٹنے سے بچانا چاہئے اگر آج ہم نہ جگے تو آنے والی نسل ہمیں معاف نہیں کرے گی
ہم مسلمانوں کو چاہیے کہ جتنی رقم ہم اپنی اولاد پر خرچ کرتے ہیں وہ رقم بچا کر اپنی اولاد کی تعلیم پر خرچ کریں
پروگرام کو خطاب کرتے ہوۓ مولانا محمد علی نظامی پرنسپل مدرسہ سنول نے کہا کہ اطاعت مصطفی ہر مسلمان پر ضروری ہے مسلمان کو چاہیے کہ شادی میں دین داری کو ترجیح دیں
پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا نصیب الدین نظامی پرنسپل بیت العلوم بیلی گڑھ نے کہا کہ خوف خدا ہی سے تمام برائیوں کاخاتمہ ہوگا اس لیے اپنے رب سے ڈریں
اس پروگرام کی صدارت حضرت مولانا قربان علینظامی پرنسپل دارالعلوم سلطانیہ موہن پورواگورکھپور جبکہ نظامت مولانا ڈاکٹر شعیب نظامی نے کیا
مولانا شاہ عالم رضوی قاری افضل حسین نظامی حافظ افسر حسین نے نعت و منقبت پیش کیے اس پرو گرام کی قیادت مولانا محمد رفیق نظامی پرنسپل جامعہ بحرالعلوم ہریاپنڈت نے کی پروگرام کا اختتام صلاۃ و سلام اور مولانا محمد طاھر القادری مصباحی نظامی کی دعاؤں پر ہوا