بہار

قرآن پاک کا اعجاز ہے کہ ہمارے بچے زبانی یاد کرلیتے ہیں: مفتی منظر علیمی

مدرسہ تیغیہ امام العلوم ببھنولیا کے طالب علم حافظ محمد مرغوب امامی نے ایک نشست میں سنایا مکمل قرآن , اساتذہ و اراکین نے دی مبارکباد

مشرقی چمپارن: 2 مارچ، ہماری آواز
مدرسہ تیغیہ امام العلوم ببھنولیا، ٹیکیتا، ضلع مشرقی چمپارن بہار کے خوش نصیب طالب علم حافظ محمد مرغوب امامی ابن حسیب الرحمن سلمہ المنان ساکن بانسڈول، بائسی ضلع پورنیہ (بہار) نے ٢٧ رجب المرجب کو اپنے استاذ محترم حافظ و قاری محمد جاوید عالم اشفاقی کو 8:30 ساڑھے آٹھ گھنٹہ میں مکمل قرآن کریم سنانے کا شرف حاصل کیا – جس کی وجہ سے علاقہ میں مسرت و شادمانی کی لہر دوڑ گئی اور ہرچہار جانب اس کی ستائش ہورہی ہے مدرسہ کے اساتذہ و اراکین نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک دعاؤں سے نوازا – موصوف نے بتایا کہ میرے اساتذہ کی نیک نوازشات کا ثمرہ ہے کہ میں نے کارکردگی پیش کی- میں نے محنت و مشقت سے کبھی جی نہیں چرایا بلکہ اپنے استاذ کو پہلے پانچ پانچ پارے پھر دس دس پارے آموختہ سنایا کرتا تھا ۔اس پرمسرت موقع سے مدرسہ کے پرنسپل مولانا مفتی محمد ممتاز احمد ازہری نے طالب علم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک دعاؤں سے نوازا اور کہا کہ قرآن مقدس بہت ہی مبارک اور فضیلت والی کتاب ہے، اس کتاب میں کسی طرح کی کوئی کمی یا زیادتی کا امکان نہیں ہے کیونکہ اس کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ رب العزت نے لیا ہے، اور اس کتاب کا پڑھنے والا دونوں جہان کی برکت سے مالامال ہوتا ہے ۔ نیز قرآنی رموز اوقاف پر بھی بچوں کو بہترین باتیں سمجھائیں ۔ جبکہ مفتی منظر عالم علیمی نے کہا کہ نہایت مسرت و شادمانی کی ساعت ہے کہ ہمارے مدرسہ کے طالب علم حافظ محمد مرغوب امامی سلمہ نے ایک نشست میں مکمل قرآن سنا کر نئی تاریخ رقم کی ہے اور طلباء میں حصول علم کا جوش و جذبہ بھر دیا ہے۔ جبکہ ہمدرد قوم و ملت حضرت مولانا نثار احمد برکاتی سکریٹری مدرسہ ہٰذا نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکار مدینہ کی رحمت کاملہ ہے کہ ہمارے بچے قرآن پاک کو زبانی یاد کرلیتے ہیں اور قرآن پاک کا اعجاز ہے کہ جب اس کی تلاوت کی جائے نئی تازگی کا احساس ہوتا ہے ، اس موقع سے حافظ محمد فاروق رضا استاد مدرسہ ہٰذا، عالی جناب ماسٹر ہارون صاحب سمیت جملہ اراکین و کارکنان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک دعاؤں سے نوازا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!