سیتامڑھی: 2 مارچ، ہماری آواز
بہار کی مر دم خیز بستی پوکھریرا شریف ضلع سیتا مڑھی کی معروف علمی اور ادبی خانوادے سے تعلق رکھنے والے خادم اُردو الحاج خالد انور جیلانی مترجم چکیا بلاک مشرقی چمپارن کے ہارٹ کا آپریشن فریدآباد کے ایک اسپتال میں ہوا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق اُن کا ہارٹ بلاک ہو گیاتھا اور اس کا آپریشن نا گزیر تھا۔قارئین کرام ، خُدام اُردو اور علمائے کرام سے دعائے صحت کی درخواست ہے۔ قابل ذِکر ہے کہ چکیا بلاک میں اُن کی آمد سے اُردو کو جائز اور با وقار مقام حاصل ہوا ہے اور بلاک میں ہر سو اور ہر شعبہ میں اُردو نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ اپنی فعالیت سے انہوں نے قرب و جوار کے ادبا اور شعرا کو اُردو زبان سیل مشرقی چمپارن کے سالانہ شمارہ میں شامل کر یہاں کے ادبی گوشے سے بھی عوام کو روشناس کیا ہے۔موصوف کا تعلق بہار کی معروف ادبی و روحانی شخصیت علامہ شبنم کمالی سے بھی ہے۔ ڈاکٹر حاتم جاوید میڈیکل افسر، پرائمری ہیلتھ سنٹر مهسی، مولانا عبد الستار رحمانی ڈی پی ٹی ایس انٹر کالج بارا چکیا، ڈینٹل سرجن ڈاکٹر الطاف اقبال علیگ، بارا چکیا، معروف قلم کار ڈاکٹر عبد المحسین جھار کھنڈ، حسیب الانصاری اُردو زبان سیل شیوہر بلاک، سید ماجد حسین اُردُو زبان سیل شیو ہر بلاک، کمال احمد ضلع اُردو زبان سیل مشرقی چمپارن، آل انڈیا یوتھ فیڈریشن کے نیشنل کونسل ممبر غیاث الدین سیتا مڑھی ، ڈاکٹر عقیل احمد ریاستی صدر آل بہار اُردو ٹیچر اسو سی ایشن، نعیم الدین سلفی ،ضلع صدر ابوٹا ،مہر عالم جوائنٹ سیکرٹری ابوٹا،شکیل شاغل سیکریٹری انجمن ترقی اردو تر ہت ڈویژن ، بارا چکیا مشرقی چمپا رن، مولانا عبد القیوم اشعر،مولانا محمد مہتاب قاسمی، سکریٹری جمیعۃ العلماء ہندبارا چکیا، خوا جہ بدر الدین احمد، مولانا انیس الرحمٰن چشتی, صدر عوامی اُردو نفاذ کمیٹی، قاری مجتبٰی مدرسہ مصباح العلوم، محمّد فاروق رضا، رضا کلاتھ بارا چکیا، محمد مجاہد حسین پین ہسپتال، محمد مصطفیٰ عالم نے اُن کے صحت و سلامتی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔