آج بتاریخ 24 فروری 2022 کو ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اورنگ آباد میں اردو مضمون کے امیدواروں کا پی ایچ ڈی رجسٹریشن کا آخری اہم مرحلہ ڈی آر جی کا انعقاد ہوا تھا۔ یہ پروگرام ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے شعبہء اردو کی صدرمحترمہ کرتی مالینی جواڑے صاحبہ کی زیر صدارت میں شروع کیا گیا۔ جس میں اورنگ آباد یونیورسٹی کے ساتھ ہی مہاراشٹر کے دیگر یونیورسٹی سے کم و بیش اکیس امیدوار موجود تھے۔
ڈی آر جی پروگرام کے آخری مرحلے میں محترم حسین قریشی صاحب جو کہ پی ایچ ڈی کے لئے ادبِ اطفال کا عنوان لے کر اپنا رجسٹریشن کرنے کے لئے حاضر تھے۔ اسی پروگرام میں انکی ادبی کتاب پاگل پن افسانے و افسانچوں کے مجموعے کا رسمِ اجراء محترمہ کرتی مالینی جواڑے صاحبہ کے ادبی دست مبارک سے محترم ڈاکٹر انصاری مسعود صاحب
جالنہ ( اردو گایڈ و اسیسٹنٹ پروفیسر اے ٹی کالج جالنہ ) محترمہ عقیلہ غوث صاحبہ( اردو گایڈ و اسیسٹنٹ پروفیسر امبا جوگائی), محترم سید آصف زکریہ مدنی صاحب (اردو گایڈ و اسیسٹنٹ پروفیسر بیڑ ) محترم جناب ڈاکٹر مقبول سلیم صاحب (اردو گایڈ و اسیسٹنٹ پروفیسر پربھنی) کی موجودگی میں مؤثر طرز پر انجام پزیر ہوا۔ اس موقع پر محترمہ صفورہ صاحبہ اسیسٹنٹ پروفیسر، محترم قمر الایمان صاحب مدیر الہلال روزنامہ بیڑ ، رپورٹر محترم پرویز صاحب، محترم عبدالطیف جوہر صاحب ، محمد عارف صاحب، عبدالرزاق صاحب اور عرب شبانہ صاحبہ کے ساتھ دیگر تمام اردو پی ایچ ڈی رجسٹریشن کے امیدوار موجود تھے۔ تمام شرکاء نے محترم حسین قریشی صاحب کو پر جوش مبارکباد پیش کی۔ اس ڈی آر جی پروگرام کا اختتام محترم سید آصف زکریہ مدنی صاحب کے اظہارِ تشکر سے ہوا۔