میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 2 جنوری// جماعتِ اسلامی کی میراروڈ شاخ نے پی ایس ایف (پروفیشنل سالیڈریٹی فورم ) کے مالی تعاون سے سولہ یتیم بچوں سمیت اٹھارہ یتیم بچوں میں اسکول فیس کے چیک کی تقسیم کی ۔ پی ایس ایف پروفیشنل مسلم نوجوانوں کی ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے ۔ اسکول فیس کے لئے چیک تقسیم کرنے کی یہ دوسری قسط تھی ۔ پہلی قسط پہلے ششماہی میں تقسیم کی گئی تھی ۔ چھ ہزار روپئے کے اٹھارہ چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پی ایس ایف کے نمائندے جناب مدثر صاحب نے طلبہ کے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایف کی یہ کوشش اس لئے ہے کہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ جائے اس لئے یتیم اور دوسرے ضرورت مند طلبہ میں اسکول فیس کے لئے یہ چیک تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔ انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سرپرست اپنے بچوں کا تعلیمی معیار بلند کرنے کی کوشش کریں ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پالگھر ضلع کے ناظمِ ضلع جناب باقر علی صاحب نے سرپرستوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہمیں بچوں کی صحیح تربیت پر بھی دھیان دینا چاہئے ۔ واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی میراروڈ سال بھر میں پینتیس یتیم بچوں کی اسکول فیس کے لئے کوشش کرتی ہے ۔اپنے مقامی بیت المال سے جو ہوسکے مدد کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری غیر سرکاری تنظیموں،مثلاً پی ایس ایف ممبئی, ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن نئی دہلی اور مقامی اہلِ خیر حضرات کا تعاون حاصل کرتی ہے ۔
متعلقہ مضامین
منشیات سے پاک معاشرے کا اٹھایا گیا حلف
بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)کبھی وہ دکھ کی بیڑیاں توڑ دیتے ہیں اور کبھی بڑی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایم پی اور وزیر کوشل کشور کے بیٹے آکاش کشور عرف جے بی کی منشیات کی عادت کی وجہ سے موت کے بعد اسی جذبے کی مثال منشیات سے پاک سماج کی تحریک ہے۔ منشیات کے […]
22دسمبرکو ملک کے اساتذہ سے آن لائن بات چیت کریں گے وزیر تعلیم
نئی دہلی: ہماری آواز 17 دسمبر (پریس ریلیز) مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ‘نشانک’ 22 تاریخ کو ملک کے اساتذہ سے آن لائن گفتگو کریں گے۔ڈاکٹر ‘نشانک’ نے آج یہاں ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی کہ وہ 22 دسمبر کو شام 4 بجے ٹویٹر ، فیس بک اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر […]
حاجی محمد طارق شیخ کو انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن ناگپور، مہاراشٹر کا ضلعی صدر بنایا گیا
ناگپور، مہاراشٹرا: 8 ستمبر انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قومی صدر سراج احمد قریشی کی ہدایات اور ریاستی صدر ودربھ مہاراشٹر سید ذاکر حسین کی رضامندی پر ریاستی صدر اسلم قریشی ساکن ناگپور شہر، بیورو چیف – ناگپور – اجیہ بھارت نیوز چینل اور صحافی – ودربھ گولڈن ہندی ہفتہ وار اخبار حاجی مو۔ طارق […]