مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی ایک اور فاتحانہ پیش رفت

واشی کے رگھو لیلا مال میں ہیرا مارٹ کا عظیم الشان افتتاح


ممبئی۔ ۲۰؍فروری: مہاراشٹر کے بزنس اور سیاست کے افق پر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ بہت تیزی کے ساتھ ابھر کر سامنے آرہی ہیں، سی بی ڈی بیلا پور میں ہیرا ڈیجیٹل کے بعد آج نوی ممبئی کے رگھو لیلا مال میں ایک پرشکوہ اور باوقار تقریب میں ہیرا مارٹ کا افتتاح عمل میں آیا، اس تقریب میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کئی اہم ترین شخصیات کے علاوہ ہیرا گولڈ کے کاروبار سے جڑے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ گروپ کی سی ای او محترمہ نوہیرا شیخ نے کہاکہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی ان کے جوش وخروش کو دیکھ کر کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے کہ حاسدین، معاندین اور بدخواہوں کی تمام تر سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے باوجود عوام کا ہم پر اعتماد برقرار ہے، اور یہی اعتماد ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے، آج کی اس تقریب کی ایک خاص بات یہ رہی کہ اس میں کثیر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!