سیاسی گلیاروں سے

نئے سال میں بڑے پیمانے پر روابط مہم چھیڑ سکتی ہیں پرینکا

ہماری آواز لکھنو

لکھنو:10دسمبر(اسٹاف رپورٹر) اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے انتخابی الیکشن سے پہلے تنظیم نو مہم کے ذریعہ مقامی علاقوں میں اپنی گرفت مضبوط کرنے میں مشغول کانگریس کے حق میں ماحول کو مزید سازگار بنانے کے ارادے سے پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نئے سال میں بڑے پیمانے پر رابط مہم چھیڑ سکتی ہیں۔
پارٹی ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ محترمہ واڈرا جنوری کے دوسرے ہفتے میں اترپردیش میں قیام کرسکتی ہیں۔ اپنی رابطہ مہم کے تحت وہ ڈویژن کے اعتبار سے علاقوں کا دورہ کریں گی اور صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک اس علاقے میں کارکنوں اور عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کرکے مقامی مسائل جاننے کے ساتھ علاقے میں پارٹی کی حالت کا جائزہ لیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ محترمہ واڈرا متعینہ شعبے میں شام چھ بجے کے درمیان چوپال لگا کر مقامی افراد سے تبادلہ خیال کریں گی جبکہ وہ رات کو کھانہ کسی بھی عام کارکن یا عام شہری کے گھر پر کھائیں گی۔ محترمہ واڈرا کی یہ مہم پنچایت الیکشن اور اس کے بعد سال 2022 میں ہونے والے اسمبلی الیکشن تک جاری رہے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کے لئے حال ہی میں ہوئے اسمبلی ضمنی انتخابات کے نتیجے پارٹی کے لئے حوصلہ افزا ہیں۔ اس الیکشن میں پارٹی بھلے ہی کسی سیٹ پر جیت درج نہ کرسکی ہو لیکن بانگر مئو اور گھاٹم پور اسمبلی علاقے میں جہاں پارٹی دوسرے نمبر پر ہی وہیں سبھی سات سیٹوں پر ووٹ فیصد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب باری پنچایت انتخابات کی ہے جس کے لئے پارٹی تنظیمی ڈھانچے کو مقامی سطح پر مضبوط کرنے میں لگی ہے۔ پارٹی کے قومی اور ریاستی سطح کے لیڈر اور عہدیدار لگاتار مقامی علاقوں کا دورہ کررہے ہیں اور تبادلہ خیال کے ذریعہ پارٹی کی پالیسیوں کے بارے میں مقامی افراد کو جانکاری دے رہے ہیں۔ پنچایت سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنے کی یہ مہم جنوری کے درمیان تک جاری رہنے تک امکانات ہیں جس کے بعد اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا اپنے دورے کا آغاز کریں گی۔
ذرائع نے بتایا کہ محترمہ واڈرا کے ساتھ ریاستی صدر اجے کمار للو اور اس علاقے کے قدآور رہنما ساتھ ہونگے جو چلائی گئی مہم کا جائزہ لینے کے ساتھ چوپال لگا کر مقامی افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران نئے زرعی قوانین کے مستقبل میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں بھی کسانوں کو بیدار کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کا تنظیم نو مہم دو اکتوبر سے جاری ہے۔ مہم میں اب تک بلاک سطح پر کمیٹیوں کو تشکیل دیا جاچکا ہے جبکہ گرام پنچایت، گرام سبھا سطح تک کمیٹیوں کے تشکیل کا کام تیزی پر ہے۔ بلاک کمیٹی میں 25نیائے پنچایت میں 21اور گرام پنچایت میں 15اراکین ہونگے۔ اس مہم کی مانیٹرنگ بھی سیدھے ریاستی ہیڈکوارٹر سے کی جارہی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے