اترپردیش سیاسی گلیاروں سے

یوپی اسمبلی انتخابات: شیوپال کا اویسی سے اتحاد متوقع

شادی کی ایک تقریب میں میڈیا نمائندوں سے کہی یہ بڑی بات

لکھنو ہماری آواز: 09دسمبر(پریس ریلیز) پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(لوہیا) کے سربراہ و سابق سماج وادی لیڈر شیوپال یادو نے بدھ کو کہا کہ سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کا حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کے پارٹی آل انڈیا اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) سے اتحاد ہوسکتا ہے۔
اس کے امکانات روشن ہیں۔

سماج وادی پارٹی(ایس۔پی۔) کے ضلع صدر کے ایک شادی تقریب میں شرکت کرنے بارہ بنکی پہنچے شیوپال یادو نے میڈیا نمائندوں سے اپنی بات چیت میں کہا کہ ان کی پارٹی کا اسد الدین اویسی کی پارٹی ایم آئی ایم سے اتحاد ہوسکتا ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے