لکھنؤ:07دسمبر(نعیم الدین فیضی) سماجو ادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کو مع ان کے سینکڑوں حامیوں کو ریاستی راجدھانی میں اس وقت پولیس نے حراست میں لے لیا جب وہ کسان مارچ میں شرکت کی غرض سے قنوج کے لئے جارہے تھے۔
کسانوں کی حمایت میں نکالے جانے والے کسان مورچہ میں شرکت کی غرض سے قنوج کے لئے نکلے مسٹر یادو کو جب پولیس نے راستے میں روک لیا تو وہ اپنے حامیوں کے ساتھ راج بھون کراسنگ پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔
پولیس نے ایس پی کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج بھی کیا۔