ہماری آواز دہلی
نئی دہلی:7دسمبر(پریس ریلیز)پورے ملک میں مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گیے زرعی قوانین کے خلاف پرامن مظاہرے چل رہے ہیں جس میں کسان کئی دنوں سے حکومت سے مذکورہ قوانین کو کسان مخالف کے طور پر دیکھتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔مگر حکومت کی طرف سے ان کے تشویشات کو دور کرنے کے لیے نہ تو کوئی ٹھوس قدم اٹھا رہی ہے اور نہ ہی اپنے نمائندوں کو بھیج کر انہیں تسلی دے رہی ہے۔جس کو دیکھتے ہوئے پورے ملک کے کسانوں نے کل یعنی 8دسمبر کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔جس کی حمایت میں کئی سیا سی پارٹیوں نے بیان جاری کیا ہے۔
بتاتے چلیں کہ کسانوں کے ذریعہ بھارت بند کے اعلان پر کسانوں کو سیاسی پارٹیوں کی جانب سے بھی حمایت مل رہی ہے۔کانگریس،سماج وادی،آرجےڈی ،ڈی ایم کے کے علاوہ ترنمول گانگریس،شیوسینا اور عام آدمی جیسی پارٹیوں نے بھی کسانوں کے بھارت بند کی بیان جاری کر حمایت کا اعلان کیا ہے۔کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ 8 دسمبر کو صبح سے شام تک بھارت بند رکھیں گے ۔دوپہر میں 3 بجے پورے ملک میں چکا جام رہے گا مگر ایمرجنسی خدمات پر کوئی روک نہیں رہے گا۔
