دہلی

صدر جمہوریہ نے کرسمس کے موقع پر اہل وطن کودی مبارک باد

نئی دہلی: ہماری آواز/ 25 دسمبر (نامہ نگار) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کرسمس کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے مسٹر کووند نے کرسمس کےموقع پر جمعہ کے روز ٹویٹ کیا ’’کرسمس کی دلی مبارکباد ۔میں امید کرتا ہوں کہ یہ تہوار امن و خوشحالی کے ساتھ معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ  دے گا‘‘۔
انہوں نے کہا ’‘آئیے ہم اس تہوار پر عیسی مسیح کی محبت، شفقت اور انسان دوستی کی تعلیمات پر عمل کریں اور معاشرے اور قوم کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم رہیں‘‘۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے