بھیلواڑہ: ہماری آواز(ضیاء المصطفیٰ ثقافی) 25دسمبر// صوبہ راجستھان کے شہر بھلیواڑہ میں تحریک اصلاح امت مسجد نیلگران محلہ بالا کی سرزمین پر پہلی بار تاریخی ساز علمی وفکری، سماجی عظیم الشان ایک روزہ بنام حنفی سیمینار 27دسمبر بروز اتوار 2020 شہزادہ بحر العرفان حضرت علامہ ومولانا احمد سعید آفاقی مجددی کی سرپرستی اور قاضی شہر بھیلواڑہ فاضل جامعہ ازہر مصر خلیفہ شیخ الہند ،شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی اشرف جیلانی ازہری کی قیادت میں منعقد ہونے جارہا ہے، اس تاریخی ساز علمی وفکری سماجی سیمینار میں ملک وبیرون ملک سے علماء کرام ومفتیان عظام اپنے تحقیقی وعلمی مقالے کے ذریعے شرکت فرماریے ہیں، جن میں خاص طور پر شہر پرتاپ گڑھ کے تاریخی سرزمین مانکپور شریف سے خلیفہ شیخ الہند مفتی شاہ نواز عالم مصباحی ازہری صاحب، شہر آلہ آباد سے مفتی منظر عالم نظامی صاحب، مانکپور شریف سے مولانا ضیا المصطفی ثقافی صاحب. مولانا شاداب ازہری صاحب، شہر رامپور سے مفتی جاوید اختر صاحب، جئے پور سے مفتی خالد ایوب مصباحی صاحب، اجمیر شریف سے مفتی بشیر القادری صاحب، اندور ایم پی سے مفتی سلمان ازہری صاحب ومولانا شمس تبریز ازہری صاحب اور چودہ پور، ناگورشریف، نلمباڑہ، بھیلواڑہ کے علماء کرام ومفتیان عظام شرکت فرمارہے ہیں، ( موضوعات )شادی میں غیر شرعی رسم ورواج کی کثرت اور بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری) (2)ایصال ثواب کی شرعی حیثیت اور اسکے بڑھتے اخراجات کا تحقیقی جائزہ)(3)موجودہ صورت حال میں فروغ دین کی اہمیت وضرورت،افادیت، اور تقاضئے
متعلقہ مضامین
اجمیر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ، مذہبی تقاریب میں لاؤڈاسپیکر پر پابندی
راجستھان(ابوشحمہ انصاری)اجمیر میں دفعہ 144 نافذ کیے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اجمیر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ شہر میں آئندہ ایک مہینے تک کسی بھی مذہبی تقریب میں جھنڈوں اور بینرس کے استعمال پر پابندی رہے گی۔ اجمیر کے کلکٹر انشدیپ کی […]
قربانیحضرت ابراہیم و اسماعیل علیہماالسلام کی ایک عظیم یاد گار: سید نوراللہ شاہ بخاری
مسجد غریب نواز میں ہزاروں لوگوں نے نماز عیدالاضحیٰ ادا کر کے ملک وملت میں امن چین کی دعا کی بلاشبہ قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم الشان یادگار اورسنت ہے جس میں انہوں نے حکم الہی کی تعمیل میں اپنے بڑھاپے کے سہارے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی گردن پر چھری چلانے سے […]
دو روزہ حنفی سیمینار بھیلواڑہ کی دو نشتیتں بخیر و خوبی انجام پذیر
بھیلواڑہ راجستھان کی سرزمین پر دو روزہ حنفی سیمینار انعقاد پذیر ہے۔ جس کی پہلی نشست آج مورخہ 11 دسمبر 2021 بروز سنیچر صبح ساڑھے نو بجے سے شروع ہوئی ۔اس نشست کی سرپرستی حضرت مولانا مفتی منظم ازہری بدایونی حنفی دار الافتاء دہلی نے فرمائی اور صدارت حضرت مفتی ازہار احمد ازہری امجدی مرکز […]

