مالیگاؤں: ہماری آواز(نامہ نگار) 22دسمبر// علم و تحقیق اور آگہی سے خیالات کی وادیاں عطر بیز ہیں۔ صالح مطالعہ بزمِ افکار کو روشن کرتا ہے۔ اسی مقصد سے ہر سال نوری مشن کی جانب سے مطبوعات کے سیٹ ملک بھر کی لائبریریوں، خانقاہوں اور اہم شخصیات کوبھیجے جاتے ہیں۔ اسی روایت کے پیش نظر نوری مشن کی تازہ ۸؍ مطبوعات، جیلانی مشن کی دو مطبوعات اور رضا اکیڈمی کا سالانہ مجلہ یادگارِ رضا (شمارہ ۲۷) کے سیٹ سجادہ نشینانِ بزم روحانیت، اہلِ علم و تحقیق، مدارس و جامعات اور کئی یونیورسٹیوں کے شعبۂ اردو کی لائبریریوں کو بھیجے گئے۔ اس ضمن میں نوری مشن کے منتظمین نے کہا کہ بحمدہٖ تعالیٰ نوری مشن کی مطبوعات عموماً تحفتاً پیش کی جاتی ہیں؛ جس سے دینی، علمی، اعتقادی رخ سے فوائد سامنے آ رہے ہیں۔ یوں ہی کتابوں کے سیٹ پابندی کے ساتھ ملک بھر میں متعین مقامات پر بھیجے جاتے ہیں۔ امسال ۱۵۰؍ مقامات پر یہ سیٹ روانہ کیے گئے۔ جس کے لیے علماے کرام، مشائخ و سادات نے نوری مشن کو دعاؤں سے نوازا۔ اشاعتی و فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے مزید استحکام کے لیے دعائیں کیں۔ واضح ہو کہ مطبوعات میں سیرت، فقہ، اصلاح، تزکیہ، معاشیات اور معاصر عناوین کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مصنفین میں حجۃ الاسلام علامہ حامد رضا خان قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد، مفتی محمد مجیب اشرف، علامہ قمرالزماں اعظمی، مولانا محمد افروز قادری، پروفیسر عبدالمجید صدیقی، غلام مصطفی رضوی شامل ہیں۔ کتابیں تحقیق و آگہی کے جذبات سے پُر ہیں اور علم کی شمع فروزاں ہوتی ہے۔ یوں ہی سوشل میڈیا/انٹرنیٹ/ویب سائٹس کے ذریعے مشن کی مطبوعات کے قارئین کا ایک وسیع حلقہ ہے۔ جو ساری دُنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ استحکام بخشے-
متعلقہ مضامین
چلتی ٹرین میں پولیس افسر کے ہاتھوں 3 مسلمانوں کا قتل
چلتی ٹرین میں پولیس افسر کے ہاتھوں 3 مسلمانوں کا قتل۔
پولیس افسر نے اپنے سینیئر افسر کو بھی مار گرایا۔
مہاراشٹر میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی ایک اور فاتحانہ پیش رفت
واشی کے رگھو لیلا مال میں ہیرا مارٹ کا عظیم الشان افتتاح ممبئی۔ ۲۰؍فروری: مہاراشٹر کے بزنس اور سیاست کے افق پر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ بہت تیزی کے ساتھ ابھر کر سامنے آرہی ہیں، سی بی ڈی بیلا پور میں ہیرا ڈیجیٹل کے بعد آج نوی ممبئی کے رگھو لیلا مال میں ایک پرشکوہ […]
کسانوں کے بھارت بند (احتجاج) کو رضا اکیڈمی کی حمایت
ممبئی/ ہماری آواز نامہ نگار آج بتاریخ 8 دسمبر 2020 کو پورے ملک میں کسانوں نے زرعی قوانین کے خلاف بھارت بند کا اعلان کیا ہے جس کی حمایت جہاں ملک کی دیگر سیاسی پارٹیاں کرتی نظر آرہی ہیں وہیں ملک کی سر گرم عمل تنظیمیں بھی پیچھے نہیں ہیں بلکہ ذاتی مفاد کو بالاے […]

