نئی دہلی: 9 فروری، ہماری آواز(محمد طیب رضا)
عطائے رسول حضرت معین الدین چشتی خواجہ غریب نوازعلیہ الرحمۃ ولرضوان کے عرس کے موقع پر راجیو نگر کھجوری میں سلطان الہند ایجو کیشنل ٹرسٹ کی جانب سے عرس غریب نواز کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام کی سر پر ستی ٹرسٹ کے چیئر مین مو لانااشفاق نوری میاں جانی نے کی۔ اس مو قع پر مو لا نا تنظیف رضا نے اولیاء اللہ کے فضائل و مناقب پر خصوصی خطاب کیا اور کہا کہ اولیاء اللہ کے ذکر سے ہمارے دلوں میں جو زنگ لگا ہوتا ہے وہ ختم ہوجاتا ہے اور ان کے وسیلے سے جودعائیں کی جاتی ہیں وہ مقبولیت کی سند حاصل کرتی ہیں۔مو لانا اشفاق نوری میاں جانی نے سرکار غر یب نواز کی کما لات و کرامات پر رو شنی ڈ التے ہو ئے لو گوں سے اپیل کی کہ خوا جہ معین الدین چشی کی زند گی کو اپنے لئے نمو نہ عمل بنا ئیں۔پرو گرام کا آغاز آیات قرآنی سے ہوا بعدہ محمد عبید،محمد فاضل نو ری اور قا ری شعیب رضا نے نعت و منا قب پیش کئے ۔پر و گرام کے بعد لنگر چشتیہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس مو قع پرصو فی نسیم ،صو فی عظیم ، صو فی شکیل،صو فی آفتاب ،صو فی تو فیق اورصو فی حیدر بطو ر خاص مو جو د رہے ۔