کرناٹک

کرناٹک حجاب معاملہ میں مسلم لڑکیاں کامیاب! حجاب کے ساتھ کالج میں آنے کی اجازت دینے پر کالج انتظامیہ مجبور

اڈپی(کرناٹک): 7فروری، ہماری آواز
گزشتہ کئی دنوں سے موضوع سخن بنے کرناٹک کے سرکاری کالج میں حجابی لڑکیوں کی پابندی معاملہ میں آج مسلم لڑکیوں کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ حجاب پہن کر کالج میں آنے سے روکے جانے کے بعد مسلم لڑکیوں نے پرامن زوردار احتجاج کیا حالاں کہ بھگوا دھاریوں نے ان کی مخالفت میں کوئی کسر نہ چھوڑ رکھی تھی حتیٰ کہ ہندو لڑکے اور لڑکیوں نے بھگوا رومال پہن کر ہندو مذہبی نعرے لگا کر ان کے حوصلے پست کرنے کی خوب کوشش کی مگر ان مسلم لڑکیوں نے ثابت قدمی کے ساتھ پرامن احتجاج کیا جسے بعد میں مسلم اور امن پسند طبقہ کے لڑکوں اور بزرگوں کا بھی ساتھ مل گیا اور آج انھیں کامیابی مل ہی گئی۔

اڈپی کے ایڈیشنل ایس۔پی۔ نے آج خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کنڈہ پورا میں حالات قابو میں ہیں اور حجاب پہننے والی بچیوں کو کالج میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے