مہاراشٹرا

مہارشٹرا میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا اور نہ ہی رات کا کرفیو: اودھو ٹھاکرے

ہماری آواز ممبئی
ممبئی 20 د سمبر (پریس ریلیز) مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کے روز کہا کہ وہ ریاست میں کسی تازہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہیں اور نہ ہی شبینہ کرفیو (رات کا کرفیو) کو مسلط کرنےکا ارادہ رکھتے ہیں حالانکہ کرونا وائرس پر ، مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے لیکن حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہے کرونا وائرس ؛ میٹرو کار شیڈ سمیت دیگر موضوعات پر منعقدہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ٹھاکرے نے عوام کو ہدایت دی کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اگلے چھ ماہ تک ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
ٹھاکرے نے کہا ، "روک تھام علاج سے بہتر ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا کم سے کم چھ ماہ تک عادت بنانا چاہئے۔”

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے