یکم فروری کو بعد نماز ظہر سیوان میں ادا کی جائے گی نماز جنازہ
بہار/ موتی ہاری/ ہماری آواز
معمار قوم و ملت خلیفۂ مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مولانا الحاج شبیہ القادری بانی اسلامیہ عربک کالج مخدوم سرائے و مدرسہ اسلامیہ محی العلوم شکل ٹولی سیوان کا انتقال ملت کا عظیم خسارہ ہے موصوف نے پوری زندگی مذہب و ملت کی ترویج و ترقی کے لیے کوشاں رہے اور ریاست بہار کے علاوہ پورے ملک میں آپ نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے مذکورہ باتیں استاذالعلماء حضرت مولانا سید فضل اللہ رضوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہی اور مزید بتایا کہ پوری ملت ایک مقدس اور انقلابی ہستی سے محروم ہوگئی گزشتہ شب پٹنہ کے ایک نجی نرسنگ ہوم میں انتقال کرگئے اس موقع سے علمائے چمپارن سمیت ضلع کے معزز افراد نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اس موقع سے خانقاہ جنابیہ حسینی شریف کے سجادہ نشیں پیرطریقت حضرت علامہ الحاج ضیاء المجتبیٰ کامل , مولانا سراج الحق اشرفی,مولانا محبوب عالم رضوی,مولانا لطیف الرحمن مصباحی, مولانا منظور عالم قادری, مولانا جمیل اختر قادری,مولانا منور حسین احسن القادری,مولانا مشتاق احمد برہانی, مفتی رستم علی رضوی , مولانا حشمت علی رحمانی, مولانا علی رضا, مولانا مطیع الرحمن اشرفی, مولانا سید اکرم نوری, قاری توقیر رضا الہ آبادی, مولانا اعظم رضا فریدی, مولانا عبدالقدوس رضوی, حافظ عبدالمبین, قاری اشتیاق اصدقی, مولانا شکیل احمد رضوی, مولانا عادل حسین مصباحی, مولانا منظر حسین علیمی, مفتی رضاء اللہ نقشبندی, مولانا غلام غوث نظامی, مولانا جاوید عالم نظامی ,حافظ مخدوم علی احمد رضوی, صوفی شعیب رضا چمپارنی, قاری نوشاد عالم تیغی, مولانا حسنین رضا, مولانا عظیم الدین ثقافی, مفتی عارف رضا اشرفی, مفتی محمد سمیع اللہ قادری, مولانا سمیع اللہ مصباحی, جے ڈی یو لیڈر وصیل احمد خان, حاتم خان, امجد علی عرف گڈو خان , مکھیا فیضان مصطفیٰ, ماسٹر نظام الدین, حافظ رحمت رامپوری, قاری عبید رضا, ماسٹر غلام مصطفیٰ حیدری, قاری علی احمد خان, صحافی اشرف عالم, مولانا ناز محمد قادری سمیت درجنوں افراد نے اظہار تعزیت کی-