پٹنہ/ بہار/ ہماری آواز
کیا کہیں مرکے بھی ٹوٹا ہے سلسلۂ قید حیات
فرق اتنا ہے کہ زنجیر بدل جاتی ہے
نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ معمار قوم و ملت فخر بہار حضرت علامہ مولانا الحاج شبیہہ القادری صاحب قبلہ خلیفۂ حضور مفتی اعظم ہند علیہ الرحمہ کا انتقال ابھی ابھی 10بجکر 15منٹ شب پر ہوگیا ہے اناللہ واناالیہ راجعون
موصوف پٹنہ کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں گزشتہ چند دنوں سے زیر علاج تھے اللہ ان کے درجات کو بلند سے بلند تر فرمائے اور جملہ وارثین مریدین و متوسلین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین
شریک غم
انیس الرحمن چشتی
صحافی و ضلع صدر
عوامی اردو نفاذ کمیٹی
مشرقی چمپارن بہار
*آہ ! علم وفن کا ایک اور نیر تاباں روپوش ہوا*
ابھی کچھ دیر قبل شوشل میڈیا کے معتبر ذرائع سے قلب وجگر کو مضمحل کرنے والی یہ افسردہ خبر ملی کہ معمار قوم وملت، خلیفہ حضور مفتی اعظم، تلمیذ رشید ملک العلماء حضرت علامہ الحاج الشاہ شبیہ القادری صاحب علیہ الرحمہ دنیا ے فانی سے کوچ فرما گیے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ جل وعلا غریق رحمت فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین۔
شریک غم : نازش مدنی مرادآبادی
۲۷/جمادی الآخر ی ۱۴۴۳