سیاسی گلیاروں سے مئو

مسلمانوں کی بیک ورڈ برادری آج بھی سیاسی بیداری سے محروم ہے! جاوید اختر بھارتی

محمدآباد گوہنہ (مئو) موجودہ وقت میں الیکشنی ماحول ہے یعنی سیاسی بیداری کا وقت ہے اس سلسلے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بنکر یونین کے سابق سکریٹری جاوید اختر بھارتی نے کہا کہ
ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور اس ملک کی مٹی میں ہمارے بزرگوں کی ہڈیاں دفن ہیں
یہاں آئین کے دائرے میں رہ کر تقریر و تحریر اور مذہبی ترویج و اشاعت کی آزادی ہے اور یہ آزادی ہمیشہ برقرار رہے اس کے لئے آئین نے ملک کی عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کا اختیار دیا ہے اور یہی اصل جمہوریت ہے اور جمہوریت کے تحفظ و فروغ کی ذمہ داری ہر ہندوستانی کی ہے ہم کسی پارٹی کی حمایت نہیں کرتے ہیں مگر عوام سے اپیل ضرور کرتے ہیں کہ ووٹنگ میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور جزباتی باتوں سے پرہیز کریں خوب سوچ سمجھ کر فیصلہ لیں تاکہ مضبوط اور انصاف کرنے والی حکومت کا قیام عمل میں آئے

انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رہے کہ کثرت رائے جس کے حق میں ہوگی وہی اترپردیش کا حکمراں ہوگا اور اسی کثرت رائے کا نام ووٹ ہے اور یہ ہمیں آیئن کے تحت بہت بڑا اختیار حاصل ہے تو ضروری ہے کہ ہم اپنے اختیار کا صحیح استعمال کریں تاکہ صحیح ہاتھوں میں حکومت کی باگ ڈور آسکے اس لئے مقررہ تاریخ کو ووٹنگ میں حصہ ضرور لیں ہرگز ہرگز غفلت نہ برتیں الیکشن سے جمہوریت کو فروغ ملتا ہے اور سیاست میں حصہ لینے کا حوصلہ اور موقع ملتا ہے تو ہمیں ایسا سنہرا موقع کھونا نہیں چاہئے بلکہ سیاسی بیداری کا ثبوت دینا چاہیے یہ بہت بڑی بات ہے کہ ہمارے اختیار کے استعمال کے نتیجے میں ہندوستان کے سب سے بڑی آبادی والے صوبے میں ایک نئی حکومت تشکیل پائے گی تو گویا اختیار کے استعمال کا طریقہ اور فیصلہ بھی اچھا ہونا چاہئے جو ملک کے مفاد میں ہو جاوید بھارتی نے کہا کہ ووٹ دینے کا حق کوئی معمولی نہیں ہے بلکہ ووٹ کے ہی نتیجے میں ملک کی پالیسی اور حکمت عملی طے کرنے اور مرتب کرنے کا اختیار ملتا ہے اور آپ جسے ووٹ دیں گے وہ آپ کا نمائندہ ہوگا یعنی ووٹ دینا حقیقت میں اپنا نمائندہ منتخب کرنا اور تسلیم کرنا ہے اس لئے ہمیں ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر سماج کے مفاد کے لئے ووٹ کرنا ہے تاکہ فرقہ پرستی کا بھی خاتمہ ہوسکے اور اترپردیش میں انصاف کا ماحول قائم ہوسکے جاوید بھارتی نے کہا کہ آج تقریباً ہر سماج کے اندر سیاسی شعور و بیداری آچکی ہے مگر مسلمانوں کے ساتھ مسلمانوں کی بیک ورڈ برادری آج بھی سیاسی بیداری سے محروم ہے آج کے الیکشنی ماحول میں نظر اٹھا کر دیکھنا چاہئیے اور سیاست میں بھر پور حصہ لینا چاہئے تاکہ ہمارے حقوق و اختیارات کا تحفظ ہوسکے اور اسی کی لیئے الیکشن ہوتا ہے اور ووٹ دیا بھی جاتا ہے ووٹ لیا بھی جاتا ہے کیونکہ قانون سازی کے ادارے میں پہنچنے کا یہی راستہ بھی ہے اور یہی دروازہ بھی ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے