دہلی مذہبی گلیاروں سے

جس کو ہمارے نبی اپنا وزیر قرار دیں اس کی عظمت و رفعت کا اندازہ کون لگاسکتا ہے:مفتی اشتیاق القادری

رضا ایجوکیشنل موومنٹ کے زیر اہتمام مدرسہ ضیا ء القرآن میں ذکر سیدنا صدیق اکبر کا انعقاد

نئی دہلی(محمد طیب رضا)
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ کی واحد ذات اقدس ہے جس کا تذکرہ قرآن کریم میں ہے یہی وجہ ہے کہ فقہائے کرام نے فرمایا جو بھی حضرت ابوبکر صدیق کی خلافت وصداقت اور صحابیت کا انکار کرے گا کافر ہوجائے گا وہ اہل ایمان میں سے نہیں ہوگا کیوں کہ یہ انکار قرآن کریم کا انکار ہے۔رضا ایجو کیشنل موومنٹ کے زیر اہتمام خلیفہ اول امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یاد میں مدرسہ ضیاء القرآن گلی نمبر ۱۹؍جنتا کالونی ویلکم میںمنعقدہ ذکر سیدنا صدیق اکبر میں قاضی اہل سنت دہلی مفتی اشتیاق القادری نے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰـ عنہ کی فضیلت پر تقریبا ۳۰۰ ؍ سے زیادہ احادیث صحیح وحسن موجود ہیں او ر آپ ہی کو یہ بھی شرف حاصل ہے کہ جب پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ وقت مرض میں تھے تو آقائے کریم کے مصلے پر حضرت ابوبکر صدیق نے امامت فرمائی ۔ایک مقام پر نبی آخر الزماں نے فرمایا دنیا میں ہمارے دو وزیر ہیں ایک کا نام حضرت ابوبکر ہے اور دوسرے کا نام حضرت عمر ہے ۔سوچنے والی بات ہے کہ جس کو ہمارے آقا اپنا وزیر قرار دیں اس کی عظمت و رفعت کا اندازہ کون لگا سکتا ہے۔پروگرام کی سرپرستی نقیب اعظم ہندوستان مولانا سید قیصر خالد فردوسی،صدارت الجامعۃ القادریہ برکات رضا پریم نگر نانگلوئی کے بانی و مہتمم قاری ریاست علی رضوی ،قیادت تنظیم کے صدر مولانا شکیل احمد جائسی اور نظامت محمد قاسم شمسی نے کی۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے سینئر کانگریسی لیڈر طار ق صدیقی نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز مدرسہ ہذا کے طالب علم حافظ راشد رضا نے آیات قرآنی سے کیا۔منظوم نذرانہ عقیدت قاری اشتیاق عالم قادری،سید ارسلان اعظم ،طاہر حسین اشرفی،کمال حسین جائسی اور طلبائے مدرسہ ہذا حافظ مشاہد رضا،مصیب رضا،اعمش رضا،محمد انس اورمحمداریان وغیرہ نے پیش کیا۔جامعہ عشرہ مبشرہ کے بانی و مہتمم مولانا فاروق رضا برکاتی نے کہا کہ حضرت فاطمہ کی عظمت وفضیلت پر جتنی بھی احادیث موجود ہیں ان میں سے ۹۰؍فیصد احادیث کی راوی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہیں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت عائشہ اور حضرت فاطمہ کے مابین کتنا پاکیزہ اور عظیم ماں بیٹی کا رشتہ تھا۔مولانا سید قیصر خالد فردوسی نے مدرسہ ضیاء القرآن کے منصوبوں اور عزائم پر روشنی ڈالی۔مولانا شکیل احمد جائسی نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ کی حیات مبارکہ مختصر مگر جامع خطاب کیا۔دیگراہم شرکا میں حافظ مرشد عالم،قاری بلال رضا، امیر امروہوی،شکیل خان،عبدالرب،شکیل احمد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔پروگرام کو کامیابی سے ہمکنارکرنے میں ادریس احمد ،ظہیر احمد رضوی،رفیق احمد ،محمد ارشاد،چاند محمد طیب رضا،محمدعارف ،عبدالقادر ،جمال حسین،محمد طارق ،محمد رضوان ،محمد کاشف ،محمد طالب،محمدعابد،عبدالرشید اورمحمد شریف وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

کیپشن۔۔مائک پر مفتی اشتیاق القادری اور اسٹیج پر مولاناسید قیصر خالد،قاری ریاست علی،مولانا شکیل جائسی،مولانا فاروق برکاتی،طار صدیقی ودیگر

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے