سرکاری و غیر سرکاری دفاتر , اسکول و مدارس میں ہوئی پرچم کشائی,دی گئی ترنگا کو سلامی
موتی ہاری (عاقب چشتی)
مشرقی چمپارن ضلع کے کیسریا,کلیان پور, چکیا, مدھوبن, ڈھاکہ بلاک سمیت سبھی بلاک کے تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر اسکول و مدارس میں 73 واں یوم جمہوریہ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور کورونا پروٹوکول کو مدنظر رکھتے ہوئے پرچم کشائی کی گئی- مدرسہ قادریہ رضاء العلوم لالہ چھپرہ کے ناظم اعلیٰ مولانا سراج الحق اشرفی نے کہا کہ اس مقدس ملک کے آئین کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے اور آئین ہند کی حفاظت ہر ہندوستانی کا فریضہ ہے- کیسریا بلاک احاطہ میں بلاک پرمکھ محترمہ عالیہ پروین، رجسٹری آفس میں رجسٹرار اوما شنکر مشرا، نگر پنچایت میں نائب چیئرمین روشن کمار، انسپکٹر آفس احاطے میں کانسٹیبل گوری کماری ، تھانہ احاطے میں تھانہ انچارج روہت کمار, پرائمری ہیلتھ سنٹر میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ارچنا کماری، بی آر سی میں بی ای او بندا مہتو، جے ڈی یو آفس میں بلاک صدر محمد اسحاق آزاد ، امجد علی خان عرف گڈو خان، مدرسہ وکیلیہ شمس العلوم کیسریا میں مولانا انیس الرحمن چشتی، مدرسہ قادریہ رضاء العلوم میں مولانا سراج الحق اشرفی, مدرسہ اسلامیہ کلیانپور میں مولانا محبوب عالم رضوی, مدرسہ حیدریہ منگلاپور میں مفتی عارف رضا اشرفی, مدرسہ رضویہ چکیا میں مولانا مشتاق احمد برہانی , مدرسہ عربیہ عماد پٹی میں مولانا عادل حسین مصباحی, مدرسہ باغ محمدی ہرپور رائے میں مولانا اختر علی ناز قادری, لوہرگاواں پنچایت بھون میں مکھیا چندر شیکھر سنگھ، مدرسہ انجمن اسلامیہ رامپور بیریا میں سکریٹری ناز احمد خان عرف پپو خان, گونچھی کشہر پنچایت بھون میں مکھیا محب اللہ عرف منا بھائی,حسینی پنچایت بھون میں مکھیا روبینہ پروین نے پرچم کشائی کی اس موقع سے عطاء اللہ قریشی,فیضان مصطفی,نظالم الدین خان , قاری عبید رضا,حافظ محمد عالم, مولانا منظور عالم, مولانا لطیف الرحمن مصباحی ,مولانا جمیل اختر, مولانا علی رضا, حافظ مخدوم علی احمد ,مولانا مطیع الرحمن, قاری آفتاب عالم, مولانا شاہد رضا, قاری آفتاب عالم چمپارنی, مولانا سعیداللہ قادری سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔



