دہلی

جگولو کی نوکری کے جھانسے میں آکر ٹھگی کا شکار ہوا نوجوان

نئی دلی۔25 جنوری۔ ایم  این این۔
دہلی سے متصل نوئیڈا میں ایک بے روزگار نوجوان کو   جگولو(مرد طوائف) بنانے کے بہانے آن لائن دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ نے اس سلسلے میں سیکٹر 49 تھانے میں نامعلوم سائبر ٹھگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔نوئیڈا کے بڑولا گاؤں کے کلیان کنج کالونی کے رہنے والے پون کمار پٹیل نے پولیس اسٹیشن سیکٹر-49 میں نامعلوم سائبر ٹھگوں کے خلاف  جگولو بنانے کے نام پر 1,54,430 روپے کی دھوکہ دہی کی شکایت کی تھی۔پولیس اسٹیشن سیکٹر 49 کے انچارج انجنی کمار سنگھ نے بتایا کہ متاثرہ نوجوان نے اپنی شکایت میں بتایا تھا کہ کچھ نامعلوم لوگ اس کے پاس آئے اورجگولو بنانے کی پیشکش کی۔ پولیس اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ متاثرہ نے الزام لگایا کہ پیشکش کرنے والے لوگوں نے کئی مواقع پر پٹیل سے کل 1,54,430 روپے جمع  کرانے کوجو شکایت کنندہ نے اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرائے تھے۔ان سائبر ٹھگوں نے شکایت کنندہ سے بھاری رقم کا لالچ دے کر رقم بٹوری۔ پولیس کیس درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ نوئیڈا، این سی آر میں اس طرح کا یہ پہلا معاملہ ہے، جب سائبر ٹھگوں نے جگولوبنانے کے نام پر کسی کو اپنے جال میں پھنسایا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ میٹروپولیٹن ایریا میں خواتین طوائفوں کی طرح مرد طوائفوں کا کاروبار بھی زوروں پر ہے۔ سیکورٹی ایجنسی جم اور باڈی بلڈنگ چلانے کی آڑ میں یہ کاروبار پھل پھول رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے لیے سوشل میڈیا پر گمراہ کن اشتہارات دیے جاتے ہیں۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے